ایس ای سی پی کی بیمہ تنازعات کے حل کے لئے کمیٹیاں قائم کرنے کی تجویز

جمعہ 15 مئی 2015 08:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2015ء ) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے بیمہ داروں ان کے قانونی ورثا اور انشورنس کمپنیوں کے مابین تنازعات کے حل کیلئے کمیٹیاں قائم کرنے سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں ایس ای سی پی نے بیمہ پالیسیو ں سے متعلق تنازعات کے حل کے لئے کمیٹیوں کے قیام سے متعلقہ قوائد و ضوابط کو عوامی آراء جاننے کے لئے شائع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ان رولز کے تحت بیمہ پالیسی ہولڈروں اور انشورنس کمپنیوں کے مابین چھوٹے تنازعات کے حل کے لئے لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ یہ کمیٹیاں تین تین ارکان پر مشتمل ہوں گی۔ ہر کمیٹی انشورنس ایسوسی ایشن کے ایک ممبر، ایک چارٹر اکاؤنٹنٹ اور ایک وکیل پر مشتمل ہو گی۔ ان کمیٹیوں کا مقصدبیمہ پالیسی ہولڈروں اور ان کے قانونی ورثا کو بیمہ کمپنی کے ساتھ کسی قسم کے تنازعہ کی صورت میں ریلیف اور تحفظ فراہم کرناہے۔ اس وقت اس قسم کے تنازعات کے حل کے لئے انشورنس ٹربیونل اور انشورنس محتسب کے ادارے بھی موجود ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ بیمہ تنازعات کوجلد از جلد حل کرنے اور پالیسی ہولڈروں کو ریلیف فراہم کرنے میں یہ کمیٹی بہتر کردار ادا کر سکے گی۔

متعلقہ عنوان :