دورے کی منسوخی کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا ، زمبابوے کا یوٹرن ،زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہوں،شہریار خان، کرکٹ ٹیم کو ہرطرح کی سکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے زمبابوے آج فیصلہ کرے گا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ

جمعہ 15 مئی 2015 08:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2015ء) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دورہ پاکستان کی منسوخی کے اعلان کے چند لمحوں بعد زمبابوین بورڈ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ یہ فیصلہ زمبابوے کی اسپورٹس ریگولیٹری باڈی کی جانب سے اپنے بورڈ کو دورہ پاکستان کی منسوخی کی تجویز کے بعد کیا گیا تاہم چند لمحوں بعد اس فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

زمبابوین بورڈ کی جانب سے جاری تازہ بیان کے مطابق ابھی اس سلسلے میں اجلاس جاری ہے اور دورہ پاکستان کی منسوخی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ زمبابوے کے دورہ پاکستان کی منسوخی کی وجہ کراچی میں صفورا گوٹھ کے قریب بس میں ہونے والا دہشت گردی کا واقعہ ہے ۔

(جاری ہے)

زمبابوے کرکٹ یونین نے اگلے ہفتے شروع ہونے والے دورے سے پہلے پاکستان کی سیکورٹی صورتحال پر اپنی حکومت سے رابطہ کیا تھا۔

پی سی بی حکام کے مطابق زمبابوے نے ہمیں ابھی تک اپنے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔ادھرچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہوں کرکٹ ٹیم کو ہرطرح کی سکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے زمبابوے آج فیصلہ کرے گا ۔ شہریار خان نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے ٹیم کے دورے کی منسوخی کی خبر سن کر دکھ ہوا تھا تاہم اس خبر میں کوئی صداقت نہیں زمبابوے کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہوں اور انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹیم کو ہر طرح کی سکیورٹی فراہم کرینگے زمبابوے کرکٹ بورڈ کا اجلاس آج جمعہ کو ہوگا اور وہ پاکستان کے دورے کا حتمی فیصلہ آج کرینگے ۔