بھارت ،اونچی ذات والوں نے نچلی ذات کے ہندو کو گھوڑی چڑھنے نہ دیا

جمعہ 15 مئی 2015 08:54

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2015ء)بھارت میں پیش آیا انو کھا واقعہ ، اونچی ذات کے ہندوؤ ں نے نچلی ذات کے ہندو کو گھوڑی چڑھنے نا دیالیکن دلہا نے بھی ہمت نا ہاری، گھوڑی چڑھنے کی ٹھان ہی لی، ذات کا دلت اور بیٹھے گا گھوڑی پر۔ ہوہی نہیں سکتا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق بھارت میں اونچی ذات کے ہندؤ ں کو نچلی ذات کے ہندو کا دولہا بن کر گھوڑی پر بیٹھنا ناگوار گزرا اور ناک کا مسئلہ بنالیا۔

بھارت میں گھوڑے پر بیٹھنے کے لیے اونچی ذات کا ہندو ہی کوالیفائی کرتاہے ، لیکن نچلی ذات کے دلت ہندو نے بھی اسے انا کامسئلہ بنالیا، پولیس کو درخواست دے دی اور شادی کا گاؤ ں کسی جنگی کیمپ کا منظر پیش کرنے لگا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بھی حفظ ماتقد م کے تحت تین دن سے دولہا اور اس کے گھروالوں کی حفاظت کا بیڑہ اٹھا رکھا تھا لیکن جب دولہا گھوڑی پر سوار ہوا تو بڑا دلچسپ منظر تھا ، شیروانی پہنے ہاتھ میں روایتی تلوار اٹھائے دولہا نے کسی بھی ممکنہ پتھراؤ سے بچنے کے لیے سر پر سہرا نہیں سجایا بلکہ ہیلمٹ جمایا، باراتیوں میں پولیس اہلکار بھی پیش پیش رہے لیکن اونچی ذات کے ہندو پھر بھی باز نہ آئے، پتھراؤ سے دولہے کے ایک قریبی عزیز کی ناک تو پھوڑ ہی دی ، یوں ناک کے مسئلے میں ایک کسی کی ناک اونچی ہوئی تو کسی کی کٹ گئی ، لیکن جو زخمی ہوا وہ تو تین میں تھا نہ تیرہ

متعلقہ عنوان :