داعش کا خطرہ قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرے کا موجب ہے۔ ترک وزیراعظم

جمعہ 15 مئی 2015 08:54

استنبول( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2015ء) ترک وزیراعظم احمد داوٴد اوغلو نے داعش کے خلاف جنگی اقدامات پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی سرحدوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے چیلنج کا سامنا ہے ' داعش کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے،ہم اپنی دہلیز پر دہشت گردی کے تشدد کو بڑھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترکی کے ساحلی صوبے اناطولیہ میں تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی نیٹو کا واحد رکن ملک ہے جس کی سرحدیں داعش کے زیر قبضہ علاقوں کے ساتھ ملتی ہیں اور یہ دہشت گرد تنظیم ہماری قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرے کا موجب ہے''۔

احمد داوٴد اوغلو نے داعش کے تشدد کی وجوہ واسباب سے نمٹنے کے لیے ایک ایسی جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زوردیا ہے جو عسکری ،سیاسی ،اقتصادی اور انسانی پہلووٴں کا احاطہ کیے ہوئے ہو۔واضح رہے کہ ترکی کو شام اور عراق میں داعش کے خلاف جنگ کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے پر امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے ماضی میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس نے طویل مذاکرات کے بعد اپنے ایک ہوائی اڈے کو امریکیوں کو استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

متعلقہ عنوان :