مبہم وضاحت مسترد،غیر مشروط معافی اور پرویز رشید کی بر طرفی تک احتجاج جاری رہے گا ، علماء،،پرویز رشید کو صرف وزارت ہی نہیں بلکہ سینیٹ کی رکنیت سے بھی خارج کیا جائے ،حکومت جب تک باہمی اعتماد کو مجروح اور مذاکرات کوسبوتاژ کرنے والے عناصر کو اپنی صفوں سے نکال باہر نہیں کرتی کسی قسم کے مذاکرات میں شرکت نہیں کی جائے گی ،میاں نواز شریف پرویز رشید کی جانب سے شعائر اسلام کی بے حرمتی پر اپنی پوزیشن واضح کریں ورنہ ہم یہ سمجھنے پر مجبور ہوں گے کہ نواز شریف نے اپنی اسلام پسندی سے یوٹرن لینے کا فیصلہ کر لیا،کراچی واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے لیکن اس کی آڑ میں علماء وطلبہ کی گرفتاریاں اور مدارس پر چھاپے ناقابل برداشت ہیں ،علماء کی گرفتاریاں اور مدارس پر چھاپے کراچی واقعہ کے پس پردہ حقائق کو چھپانے کی بھونڈی کوشش ہے، وفاق المدارس کے اجلاس سے مقررین کا خطاب

جمعہ 15 مئی 2015 08:33

ملتان/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2015ء)ملک بھر کے علماء کرام نے پرویز رشید کی مبہم وضاحت کو مسترد کر دیا ،غیر مشروط معافی اور پرویز رشید کی بر طرفی تک احتجاج جاری رہے گا ،پرویز رشید کو صرف وزارت ہی نہیں بلکہ سینیٹ کی رکنیت سے بھی خارج کیا جائے ،حکومت جب تک باہمی اعتماد کو مجروح اور مذاکرات کوسبوتاژ کرنے والے عناصر کو اپنی صفوں سے نکال باہر نہیں کرتی اس وقت تک کسی قسم کے مذاکرات میں شرکت نہیں کی جائے گی ،میاں نواز شریف پرویز رشید کی جانب سے شعائر اسلام کی بے حرمتی پر اپنی پوزیشن واضح کریں ورنہ ہم یہ سمجھنے پر مجبور ہوں گے کہ نواز شریف نے اپنی اسلام پسندی سے یوٹرن لینے کا فیصلہ کر لیا،کراچی واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے لیکن اس کی آڑ میں علماء وطلبہ کی گرفتاریاں اور مدارس پر چھاپے ناقابل برداشت ہیں ،علماء کی گرفتاریاں اور مدارس پر چھاپے کراچی واقعہ کے پس پردہ حقائق کو چھپانے کی بھونڈی کوشش ہے ان خیالات کا اظہار مختلف مقررین ،قائدینِ وفاق اور ملک بھر کے علماء کرام نے صدر وفاق شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کی صدارت میں منعقدہ وفاق المدارس کے ملک گیر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی ،مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر مہتمم جامعہ بنوری ٹاوٴن کراچی ،مولانا محمد حنیف جالندھری سمیت دیگر علماء کرام نے خطاب کیا ۔علماء کرام نے کہا کہ پرویز رشید نے جس طرح شعائر اسلا م کی توہین کا ارتکاب کیا س پر پوری قوم کی دلآزاری ہوئی اور اب وہ بجائے اس کے کہ اپنی غلطی کو تسلیم کرکے غیر مشروط معافی مانگیں وہ بلاجواز تاویلات کا سہارا لے رہے ہیں ۔

ان کی تاویلات عذر گناہ بدتر از گناہ کے مترادف ہے اس لیے پوری قوم کی ان کی مبہم وضاحت کو مسترد کرتی ہے ۔وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پرویز رشید کو فی الفور وزارت کے منصب سے برطرف کریں اور ان انہیں سینیٹ کی رکنیت سے خارج کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور قراد واقعی سزاد ی جائے ۔وفاق المدارس کے قائدین نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ پرویز رشید کے معاملے میں اپنی پوزیشن واضح کریں ورنہ قوم یہ سمجھنے پر مجبور ہوگی کہ میاں نواز شریف اپنے اسلام پسندی کے نظریات سے یوٹرن لینے کا فیصلہ کر چکے ۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماوٴں نے کہا کراچی واقعہہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے اور اس کی وفاق المدارس کے قائدین کی طرف سے بھرپورمذمت کی گئی لیکن اس واقعہ کی آڑ میں علماء وطلبہ کی گرفتاریاں اور مدارس پر چھاپے ناقابل برداشت اور اس واقعہ کے پس پردہ حقائق پر کو مسخ کرنے کی بھونڈی کوشش ہے ۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے اتحاد تنظیمات مدارس کے قائدین کی طرف سے مذاکرات کے بائیکاٹ کو درست اور بروقت فیصلہ اور پوری قوم کے دل کی آواز قرار دیا اور کہا کہ جب تک حکمران اعتماد کو مجروح کرنے اور مذاکرات کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کو اپنی صفوں سے نکال باہر نہیں کرتے اس وقت تک کسی قسم کے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ۔

وفاق المدارس کے اجلاس سے وفاق المدارس کی مجلس عاملہ اور شوری ٰ کے اجلاسوں میں مرکزی قائدین کے علاوہ ڈاکٹر سیف الرحمن حیدر آباد ،مولانا امداداللہ ناظم جامعہ اسلامیہ بنوری ٹاوٴن ،مولانا قاضی عبدالرشید دارالعلوم فاروقیہ راولپنڈی ،مولانا حسین احمدپشاور،مولانا مشرف علی تھانوی لاہور،مولانا زبیر احمد صدیقی شجاع آباد ،مولانا ارشاد احمد کبیروالا،مولانا مفتی محمد طیب فیصل آباد، مولانا ظفر احمد قاسم وہاڑی ،مولانا مفتی طاہر مسعود سرگودھا،مولانا مفتی مظہر شاہ بہاولپور، سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم مردان،مولانا مفتی کفایت اللہ ،مولانا اصلاح الدین حقانی ، مولانا محمد یوسف ،مولانا قاری عثمان کراچی، مولانا عبدالحمید نمائندہ مولانا مفتی محمد نعیم جامعہ بنوریہ کراچی،مولانا حق نواز کراچی ،مولانا سعید یوسف آزاد کشمیر ،مولانا مفتی صلاح الدین چمن ،مولانا قاری مہراللہ کوئٹہ ،مولانا فیض محمد خضدار،مولانا ذاکراللہ باجوڑ ،مولانا راحت علی ہاشمی دارالعلوم کراچی اور مولاناا سعد عبید نمائندہ مولانافضل الرحیم اشرفی سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی ۔