کوئٹہ ،فرنٹیئرکوربلوچستان کا حساس اداروں کی اطلاعات پر سرچ آپریشن ، جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے10شرپسند ہلاک ،متعدد گرفتار،فائرنگ کے تبادلے میں03ایف سی اہلکار زخمی، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ،خود کار ہتھیار اوربارود بر آمد

جمعہ 15 مئی 2015 08:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2015ء )فرنٹیئرکوربلوچستان کا حساس اداروں کی اطلاعات پر صوبے کے مختلف علاقوں قلات،مستونگ، پنجگور اوراورماڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران شرپسندوں کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے10شرپسند ہلاک اور متعدد گرفتارجبکہ فائرنگ کے تبادلے میں03ایف سی اہلکار زخمی دہشت گردوں کی قبضے بھاری تعدادمیں اسلحہ،خود کار ہتھیار اوربارود بر آمدکرلیافرنٹیئرکوربلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق فرنٹےئر کور بلوچستان نے قلات اور مستونگ کے علاقوں جوہان ، اسپلنجی اور بوئی میں کالعدم تنظیم کی کمین گاہوں کے خلاف سرچ آپریشن میں ایف سی کے400سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیاکارروائی کے دوران ایف سی اور شرپسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں08شرپسند ہلاک اورمتعددگرفتار ہوئے جبکہ شرپسندوں کے ساتھ فائرنگ کے نتیجے میں03ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوئے کارروائی میں شرپسندوں کے کیمپوں سے12عدد ایس ایم جیز، 30ہینڈ گرینیڈ اور 250کلوگرام بارودبرآمدکیاگیاہلاک اور گرفتار شرپسند سیندک پروجیکٹ کے آئل ٹینکر زکو نذر آتش کرنے،گزشتہ روز نوشکی میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے اور دیگر تخریبی کارروائیوں میں مطلوب تھے ایک دوسری کارروائی میں فرنٹیئرکوربلوچستان نے حساس اداروں کی اطلاع پر پنجگور کے علاقے تسپ میں علی الصبح سرچ آپریشن شروع کیا کہ اس دوران نامعلوم شرپسندوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی،فائرنگ کے تبادلے میں2دہشت گرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2ایس ایم جیز بمعہ12 میگزین،2 ہینڈ گرینیڈ،3عدد بنڈوریل اور ایک عدد موٹر سائیکل بر آمد کرکے قبضے میں لے لیاواضح رہے کہ گزشتہ روز ایف ڈبلیو او کی چھینی ہوئی ٹرک بھی شرپسندوں کے قبضے سے بر آمد کر لیا گیا جبکہ مغوی 3مزدوروں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے ایک اور کارروائی میں ایف سی نے خفیہ اطلاع پر اورماڑہ کے علاقے سعید آباد میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیاسرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے خودکار ہتھیار اور کالعدم تنظیم کے جھنڈے بر آمد کر لئے گئے گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ کوئٹہ میں جوائنٹ روڈپرایف سی نے سول انتظامیہ کے ساتھ ملکرناجائزتجاوزات کیخلاف سرچ آپریشن کیاکارروائی کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کے راستے میں خلل بننے والی تجاوزات مسمارکی گئیںآ ئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کامیاب کا رروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقا صد کی تکمیل کیلئے صوبے میں بدامنی پھیلا کر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں لیکن فرنٹےئرکور بلوچستان، عوام کے تعاون سے شدت پسندوں اور دہشت گردوں کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دے گی انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کی بیخ کنی تک ٹار گٹڈ سرچ آپریشن جاری رہے گااور صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔