شہر میں دو گروہ دہشت گرد ی کر رہے ہیں، عبدالقادر تھیبو،ایک پولیس کو اور دوسرا کمیونیٹیز کو نشانہ بنا رہا ہے،ایڈیشنل آئی جی کراچی

جمعہ 15 مئی 2015 08:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2015ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ شہر میں دو گروہ دہشت گرد ی کر رہے ہیں، ایک پولیس کو اور دوسرا کمیونیٹیز کو نشانہ بنا رہا ہے۔ جمعرات کو سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سانحہ صفورا کی تفتیش کیلئے تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سانحہ کی تفتیش کس سمت میں کی جائے اور کن پہلوؤں کو مد نظر رکھا جائے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں میڈیا سے بات چیت میں کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ کراچی میں 2 گروہ دہشتگردی کی وارداتیں کررہے ہیں، ایک پولیس افسران کے قتل میں ملوث ہے اوردوسرا کمیونیٹیزکو نشانہ بنارہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ واضح ہے کہ ڈی ایس پیزکے قتل اوراس واقعہ میں 2 الگ گروہ ملوث ہیں ،داعش کا ماضی میں کوئی نیٹ ورک سامن ے نہیں آیا،ممکن ہے کوئی نام استعمال کررہاہو،اب تک 4 وارداتوں میں خط ملے ہیں،چاروں کا ملتا جلتا مضمون ہے۔

متعلقہ عنوان :