کراچی، ذوالفقار مرزا کی 30مئی تک عبوری ضمانت منظور

جمعہ 15 مئی 2015 08:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2015ء) سیشن جج ساوتھ کراچی کی عدالت نے پولیس کی اے پی سی پر چڑھ کر تقریر کرنے اور پولیس کو دھمکانے کے مقدمے میں سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی 30مئی تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

سیشن جج ساوتھ احمد صبا نے ذوالفقار مرزا کیخلاف پولیس کی اے پی سی پر چڑھ کر تقریر کرنے اور پولیس کو دھمکانے کے مقدمے کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سیشن جج ساوتھ احمد صبا نے ذوالفقار مرزا کی 30 مئی تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پر پولیس کی اے پی سی پر چڑھ کر تقریر کرنے اور پولیس کو دھمکانے کا مقدمہ آرام باغ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :