فرنچ اوپن،پاکستانی پلیئر اعصام الحق فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 30 مئی 2015 08:31

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ اعصام اور ان کی آسٹریلین جوڑی دار روڈیونووا نے پہلے راؤنڈ میں فرانسیسی جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں مکسڈ ڈبلز کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلیراؤنڈ میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کی آسٹریلین جوڑی دار روڈیونووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیکوئٹ اور پائری پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-5 سے زیر کر کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔