پنجاب کابینہ کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے یونیورسٹی آف لیڈز انگلینڈ سے پی ایچ ڈی کی،بجٹ 2015ء متوازن ہوگا‘ کوشش ہوگی عام آدمی متاثر نہ ہو‘ صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا

ہفتہ 30 مئی 2015 08:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء) پنجاب کابینہ کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے یونیورسٹی آف لیڈز انگلینڈ سے پی ایچ ڈی کی۔ 23 سال بطور ٹیچر خدمات سرانجام دیں۔ یو این آئی سی ای ایف، یو این ڈی پی، ورلڈ بنک، ایشین ترقیاتی بنک، یو ایس ایڈ کے علاوہ سوشل پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ میں اعلیٰ عہدوں پر کام کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر عائشہ غوث 75 کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ادھروزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ 2015ء متوازن ہوگا۔ کوشش ہوگی کہ عام آدمی متاثر نہ ہو۔ ”خبر رساں ادارے“ سے گفتگو کرتے ہوئے پہلی خاتون وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ پنجاب پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ میں اپنے قائد کے اعتماد پر پورا اترنے اور غربت کے خاتمہ کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کروں گی۔

متعلقہ عنوان :