پاکستان بیت المال اور بے نظیر انکم سپورٹ سمیت تمام فلا حی اداروں کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ، خصو صی کمیٹی نے تمام اداروں کو اکٹھا کرنے اور ایک ہی وزارت کے ماتحت کرنے کیلئے سفارشات کی تیاری کا کام شروع کر دیا

ہفتہ 30 مئی 2015 08:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء) وفاقی حکومت نے پاکستان بیت المال اور بے نظیر انکم سپورٹ سمیت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے تمام اداروں کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس کے زیر نگرانی خصوصی کمیٹی نے تمام اداروں کو اکٹھا کرنے اور ایک ہی وزارت کے ماتحت کرنے کیلئے سفارشات کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی میٹنگ کے دوران محکمہ زکواة کے ایڈیشنل سیکرٹری نے بتایا کہ موجود حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام‘ پاکستان بیت المال‘ زکواة اور حکومت کے دیگر فلاحی سکیموں کے مابین روابط بڑھانے اور مستحقین کو ان کا حق پہنچانے کیلئے ایک علیحد ہ وزارت کیقیا م پر غور کر رہی ہے جس کے ماتحت ملک بھر میں چلنے والے تمام فلاحی ادارے ہونگے انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی سفارشات کی تیاری کا کام کر رہی ہے جسے وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ میں پیش کیا جائے گا کمیٹی نے حکومت کے اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام فلاحی اداروں کے مابین بہتر روابط کا قیام بے حد ضروری ہے تاکہ ان اداروں کے قیام کے مقاصد کو پورا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :