شام، باغی اتحاد نے یادلب میں حکومت کے زیر کنٹرول آخری شہر ارما پر بھی قبضہ

ہفتہ 30 مئی 2015 08:51

بیروت ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء)شام میں القاعدہ کی شاخ کی سربراہی میں باغی اتحاد نے گزشتہ روز شمالی مغربی صوبے ادلب میں حکومت کے زیر کنٹرول آخری شہر ارما پر بھی قبضہ کرلیا ہے ، یہ بات ایک نگران نے بتائی۔شامی تنظیم برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ النصریٰ فرنٹ اور اس کے اتحادیوں نے حزب اللہ کے جنگجوؤں سمیت حکومتی فورسز کے ساتھ جنہیں پھر وہاں سے نکلتے دیکھا گیا ، شدید جھڑپوں کے بعد شہر پر قبضہ کرلیا ہے۔

آبزرویٹری کے سربراہ رمی عبدالرحمن نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ جیش الفتح نے شدید حملے کے بعد جو کہ حکومتی فورسز اور اس کے اتحادی حزب اللہ کا شہر کے مغربی حصے سے نکلنے پر ختم ہو گیا ، ارما شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔جیش الفتح یا فتح کی فوج اس اتحاد کا نام ہے جوالنصریٰ فرنٹ اور اس کے اتحادیوں پر مشتمل ہے جس میں زیادہ تر اسلام پسند باغی گروپس ہیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں نگران کا کہنا ہے کہ درجنوں حکومتی فوجی گاڑیاں وہاں سے نکلتی ہوئی دیکھی گئی ہیں ، ارمان جو کہ تنازعہ شروع ہونے سے پہلے 40,000 آبادی پر مشتمل تھا ، ادلب صوبے میں حکومت کے زیر کنٹرول آخری شہر تھا جس کی سرحد ترکی سے ملتی ہے۔جیش الفتح کے اتحاد نے ادلب میں کئی فتوحات حاصل کی ہیں جن میں 28مارچ کو صوبائی دارالحکومت اور25اپریل کو جیسر الشغر کے اہم شہروں پر قبضہ کرنا بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :