قذافی سٹیڈیم کے قریب ٹرانسفارمر دھماکہ ، متعدد افراد زخمی ،سٹیڈیم میں کھلبلی مچ گئی ، سکیورٹی اداروں اور ریسکیو اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں ، پولیس نے سٹیڈیم کو چاروں طرف سے گھیر کر تمام انٹری گیٹس بند کردیئے

ہفتہ 30 مئی 2015 08:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء) لاہور میں قذافی سٹیڈیم کے قریب کلمہ چوک فیروز پور روڈ پر ٹرانسفارمر پھنٹے سے زور دار دھماکہ ، متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ سٹیڈیم میں کھلبلی مچ گئی ، سکیورٹی اداروں اور ریسکیو اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ قذافی سٹیڈیم میں جاری تھا کہ اس دوران رات 9بجے کے قریب فیروز پورروڈ پر کلمہ چوک کے قریب لگا ٹرانسفارمر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کی آواز قذافی سٹیڈیم سمیت دور تک سنی گئی جس سے سٹیڈیم میں موجود افراد اور کھلاڑیوں کے چہروں پر بھی پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ٹرانسفارمر پھٹنے سے قریب کھڑے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کی بھاری نفری نے سٹیڈیم کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تمام گیٹس بھی بند کر دیئے گئے ہیں اور کسی بھی شخص کو اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :