افغان طالبان نے جرمن امدادی کارکن کو رہا کر دیا

ہفتہ 30 مئی 2015 08:53

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء)افغان طالبان نے ایک جرمن امدادی کارکن کو رہا کر دیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ جرمن شہری بالکل اچھی حالت میں ہے اور وہ صرف پیٹ میں درد کی شکایت کر رہا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی تعاون کی جرمن تنظیم ’جی آئی زیڈ‘ کے 45 سالہ اس ملازم کو تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل قندوز سے ٹیکسی میں سفر کرنے کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد اْسے چار درہ کے ہوائی اڈے سے مزارے شریف پہنچایا گیا، جہاں اب وہ جرمن افواج کے تحویل میں ہے۔ برلن میں جرمن وزارت خارجہ کی طرف سے بھی جرمن کارکن کی رہائی کی تصدیق کر دی گئی ہے تاہم اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :