اسلام آباد میں نظام صلوة کو موثر بنانے کی تمام کوششیں ناکام ،مساجد میں جمعتہ المبارک کی نماز پہلے سے طے شدہ ٹائم پر ادا کی گئی

ہفتہ 30 مئی 2015 08:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں نظام صلوة کو موثر بنانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں ہے، وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام کروایا جانے والا نظام صلوة کنونشن بھی نظام صلوة پر عمل درآمد یقینی نہیں بن سکا، تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں جمعتہ المبارک کی نماز ایک بار پھر نظام صلوة میں طے کر دہ اوقات کار پر ادا نہ ہوسکی اسلام آباد کے پوش سیکٹرزسمیت نواحی علاقوں کی مساجد میں جمعتہ المبارک کی نماز پہلے سے طے شدہ ٹائم پر ادا کی گئی جبکہ نظام صلوة کے مطابق جمعہ کی نماز ایک بج کر تیس منٹ پر ادا کرنا تھی لیکن کسی مسجد میں 1:45پر نماز ادا کی گئی تو کسی مسجد میں 1:15پر ،نظام صلوة کو مزید موثر بنانے کیلئے 26مئی کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے نظام صلوة کنونشن بھی کروایا گیا جس میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی تمام مساجد کے خطباء،نائب خطباء اور موذن کو مدعو کیا تھا اور انہیں وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ نظام صلوة کے اوقات کار کے کیلنڈر بھی مفت تقسیم کئے گئے تاکہ نظام صلوة کے اوقات کار تمام مساجد تک پہنچ جائیں لیکن اس سب کے باوجود بھی کنونشن کے بعد پہلے جمعہ کی نماز پورے اسلام آباد میں ایک وقت پر نہ ہوسکی ۔

متعلقہ عنوان :