گوئٹے مالا،جادو کے الزام میں 47سالہ خاتون مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں قتل ، لاش جلا دی گئی

ہفتہ 30 مئی 2015 08:53

گوئٹے مالاسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء)ایک 47سالہ خاتون کو مشتعل مظاہرین نے تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش جلا دی ، مظاہرین ے اس پر جادوگری کی مشق کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایک ہنگامی رد عمل ظاہر کرنیوالے شخص نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ خاتون کو گزشتہ بدھ کو کوناس خطے میں سان لوئس میں قتل کیا گیا جو کہ میکسیکو کی سرحد سے ملحقہ علاقے ہے ۔

(جاری ہے)

خاتون کی شناخت کترینہ کونریلیز بیربز کے طور پر کی گئی ہے ، گاؤں والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون جادوگری کی مشق کررہی تھی۔گوئٹے مالا کے گاؤں کے علاقوں میں مشتعل مظاہرین کا لوگوں کو قتل کرنا عام ہے ،2013ء میں 52افراد کو مشتعل افراد نے ہلاک کیا جو کہ2012ء میں ایسے 23 کیسز کے مقابلے میں زیادہ ہے ، یہ بات گوئٹے مالا کے حقوق انسانی ادارے نے بتائی ہے۔

متعلقہ عنوان :