میرپور ، مخالفین کی فائرنگ سے باپ ا ور دو بیٹوں سمیت تین افراد جاں بحق

ہفتہ 30 مئی 2015 08:39

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء) میرپور آزادکشمیر کے علاقے ڈوڈیاں میں مخالفین کی فائرنگ سے باپ ا ور دو بیٹوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

میدیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز میرپور آزاد کشمیر کے علاقے ڈوڈیاں میں خاندانی دشمنی پر فائرنگ ہوئی جس کے باعث تین افراد جاں بحق ہوگئے جن میں باپ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں واقعہ کے بعد پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :