میٹرو بس منصو بہ، ٹریک میں فالٹ نکل آیا،کنسلٹنٹ کمپنی کا کلیئرنس سے انکار ،معمولی فالٹ کو نظر انداز کرکے کلیئر کر دیا جائے، انتظامی افسران اور چیئرمین عملدرآمد کمیٹی میٹرو بس حنیف عباسی کی درخواست کنسلٹنٹ کمپنی نے مسترد کر دی، نیسپاک کی رپورٹ پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا شد ید برہمی کا اظہار، ہنگامی بنیادوں پر ٹریک کا دورہ ،متعلقہ حکام کی سرزنش،افتتاح کی تاریخ بھی فائنل نہ ہو سکی

ہفتہ 30 مئی 2015 08:34

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء) راولپنڈ ی اسلا م آ با د میں تکمیل کے آ خر ی مر حلہ میں دا خل میٹرو بس منصو بہ کی کنسلٹنٹ کمپنی نیسپاک نے فیض آ باد کے قر یب بس ٹرائل کے دوران میٹروٹر یک میں فالٹ کی نشا ند ہی کر تے ہو ئے کلےئر نس دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ نیسپاک کی رپورٹ پر وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شر یف نے شد ید بر ہمی کا اظہار کر تے ہو ئے ہنگا می بنیا دوں پر ٹر یک کا دورہ کیا اور متلعقہ حکا م کی سرز نش کی ذرائع نے انکشاف کیا کہ نیسپاک کے افسران پر مشتمل ٹیم کو راولپنڈ ی میں انتظا می افسران اور چےئر مین عملدرآ مد کمیٹی میٹرو بس پرا جیکٹ حنیف عبا سی کی جا نب سے در خو است کی گئی کہ میٹرو منصو بہ تکمیل کے آ خری مر حلہ میں ہے معمولی فا لٹ کو نظر انداز کر کے اسے کلےئر کر دیا جا ئے تا ہم وزیر اعلی کی ہدایت پر دورہ کر نے والی نیسپاک کی ٹیم نے کلےئر نس دینے سے انکار کر دیا ، جس کے بعد اس فالٹ کو راتوں رات دور کر دیا گیااد ھر ذرئع نے انکشاف کیا ہے کہ میٹرو بس منصو بہ کی افتتا حی تقر یب کے لئے حتمی تاریخ کا تعین نہ ہو سکا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نو از شر یف کی جا نب سے افتتاح کے لئے وقت دےئے جا نے کے بعد منصو بے کے افتتاح کی تاریخ 6جون کا اعلا ن متو قع ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں چےئر مین عملدرآ مد کمیٹی میٹرو بس پرا جیکٹ حنیف عبا سی اور کمشنر راولپنڈی سے کئی بار فون پررابطے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔