اوبامہ کی داعش کے ہاتھوں اغواء و قتل ہونیوالے سیٹون ساٹلوف کے اہلخانہ سے ملاقات

ہفتہ 30 مئی 2015 08:51

میامی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء)امریکی صدر باراک اوبامہ نے گزشتہ روز سیٹون ساٹلوف کے اہل خانہ سے ملاقات کی جسے ستمبر میں شام میں داعش نے اغواء کرنے کے بعد قتل کردیا تھا ۔ صدر اوبامہ کو میامی میں سیٹون ساٹلوف کے والدین آرٹ اور اسٹرلی ساٹلوف اور بہن لارین سے ملاقات کرنے کا موقع ملا ، یہ بات قومی سلامتی کونسل کی خاتون ترجمان برناڈیٹی میہن نے بتائی۔

(جاری ہے)

میہن نے بتایا کہ صدر نے سیٹون کی ہلاکت پر اپنی اور خاتون اول کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ اوبامہ نے ساٹلوف کی زندگی اور اس کے نام پر بنائی جانیوالی یادگار فاؤنڈیشن ”2زندگیاں“میں مزید جانا ۔وائٹ ہاؤس کو داعش کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے صحافیوں اور دوسرے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ معاملات کرنے پر بار بار تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔اوبامہ نے طریقہ کار کا جائزہ لینا شروع کیا ہے اور کچھ مہینوں میں اکتشافات آنے کی امید ہے جس میں ممکنہ طورپر یرغمالی کے کیسز نمٹانے کے لئے وائٹ ہاؤس کا ایک عہدہ قائم کرنا بھی شامل ہے۔کویتی نژاد لندن کے کمپیوٹر پروگرام محمد عوازی”جہادی جوہن“پر ساٹلوف کے قاتل ہونے کا شبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :