چین ، 26بچوں پر جنسی تشدد اور ریپ میں ملوث سابق استاد کو پھانسی

ہفتہ 30 مئی 2015 08:51

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء)چین نے اپنے سکول میں 26بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے اور ریپ میں ملوث ایک سابق استاد کو پھانسی دیدی ، سرکاری میڈیا نے یہ بات رپورٹ کی ہے ۔لی جیشن نے چار سے گیارہ سال کی عمر کے درمیان کی عمر کی26لڑکیوں کا ریپ اور انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، یہ بات سرکاری خبررساں ادارے نے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

یہ تشدد 2011ء اور2012ء میں کیا گیا جب وہ ایک پرائمری ٹیچر تھا۔

زینوا نے رپورٹ میں کہا کہ لی کوشمال مغربی صوبہ گانسو میں تیانشوٹی عدالت نے پھانسی دی ۔مزید کہا گیا ہے کہ اسے یہ کڑی سزاء اس لئے دی گئی کہ اس نے بچوں کو نقصان پہنچایا اور انتہائی منفی سماجی اثر مرتب کیا۔چین کی سپریم پیپلزعدالت کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں میں جنسی تشدد کے کیسز ملک میں بڑھ رہے ہیں جبکہ 2012ء سے 2014ء کے دوران ملک بھر میں7145ایسے کیسز سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :