دوسرا ون ڈے ، زمبابوے کو6وکٹوں سے شکست، پاکستان کی سیریزمیں 2-0سے فیصلہ کن برتری ،کپتان اظہرعلی شاندارسنچری بنانے پرمردمیدان قرار، وہاب ریاض اوریاسرشاہ نے 2,2وکٹیں حاصل کیں،وزیراعظم نوازشریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد

ہفتہ 30 مئی 2015 08:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء)پاکستان نے دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں زمبابوے کو6وکٹوں سے شکست دیکرسیریزمیں 2-0سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ،کپتان اظہرعلی شاندارسنچری بنانے پرمردمیدان قرارپائے ،حارث سہیل کے 50 رنز، وہاب ریاض اوریاسرشاہ نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔جمعہ کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جانے والے ایک روزہ میچوں کی سیریزکے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرزمبابوے کوکھیلنے کی دعوت دی ،زمبابوے کے اوپنرزنے شاندارکھیل پیش کیااور83رنزکی شراکت قائم کی ،زمبابوے کوپہلانقصان سبانداکی صورت میں اٹھاناپڑاجو13رنزبنانے کے بعدمحمدحفیظ کی بال پربولڈہوگئے ،114پرزمبابوے کی دوسری وکٹ گری جب مساکدزا18رنزبناکریاسرشاہ کی بال پرحفیظ کوکیچ تھمابیٹھے ،122پرولیمزصرف5رنزبنانے کے بعدیاسرشاہ کاشکاربن گئے ،156پرزمبابوے کوچوتھانقصان اٹھاناپڑاجب اوپنرجی بھانبھا11چوکوں اورایک چھکے کی مددسے 99رنزبناکرشعیب ملک کی بال پرسرفرازکے ہاتھوں کیچ ہوگئے ،209پرموتم بامی 7رنزبنانے کے بعدانورعلی کی بال پراسدشفیق کے ہاتھوں کیچ ہوگئے ،238پرزمبابوے کوچھٹانقصان اٹھاناپڑاجب کوونٹری 10رنزبناکروہاب ریاض کی بال پرسرفرازکے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے ،258پرزمبابوے کی ساتویں وکٹ گری جب کرچر2رنزبناکروہاب ریاض کی بال پراحمدشہزادکے ہاتھوں کیچ ہوئے ،زمبابوے نے مقررہ50اوورزمیں 7وکٹوں کے نقصان پر288رنزبنائے،سکندررضا100اورپنیان گرا4رنزبناکرناٹ آوٴٹ رہے ،پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اوریاسرشاہ نے 2،2جبکہ انورعلی ،محمدحفیظ اورشعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،269رنزکے تعاقب میں پاکستان کو46رنزپرپہلانقصان اٹھاناپڑاجب سرفرازاحمد22رنزبناکرچی بھابھاکی بال پرایل بی ڈبلیوہوگئے ،68پرپاکستان کی دوسری وکٹ گری اورمحمدحفیظ 15رنزبناکرکریمرکی بال پرکوونٹری کوکیچ تھمابیٹھے جس کے بعداسدشفیق اوراظہرعلی نے ٹیم کوسنبھالادیاتاہم 153رنزپراسدشفیق39رنزبنانے کے بعدکریمرکی بال پرسکندررضاکے ہاتھوں کیچ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کپتان اظہرعلی نے شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے 104بالوں پر102رنزبناکرموپاریواکی بال پرولیمزکے ہاتھوں کیچ ہوگئے ،پاکستان نے مطلوبہ ہدف47.2اوورمیں 4وکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا،حارث سہیل 52اورشعیب ملک 36رنزبناکرناٹ آوٴٹ رہے ،میچ میں بہترین سنچری سکورکرنے پراظہرعلی مین آف دی میچ قرارپائے۔دریں اثناء وزیر اعظم محمد نوازشریف نے زمبابوے کیخلاف دوسرا ونڈے میچ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے اپنے تہینتی پیغام میں وزیراعظم نے توقع ظاہر کی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ تمام میچوں میں بھی اسی طرح کی شاندار کارکردگی دکھائے گی اور مزید کامیابیاں حاصل کرے گی ۔