عام آدمی کا مسئلہ ایئر کنڈیشنر اور گاڑی نہیں بلکہ آٹا ہے‘سینیٹر سراج الحق،حکومت نے بجٹ میں عام آدمی کی ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ، برما کے مسئلہ پراقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ عالم اسلام میں بھی قبرستان کی سی خاموشی ہے،کارکنوں سے خطاب
پیر 8 جون 2015 08:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جون۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عام آدمی کا مسئلہ ایئر کنڈیشنر اور گاڑی نہیں بلکہ آٹا ہے ،حکمرانوں نے عام آدمی کی پریشانیوں کو کم کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کردیا ہے ۔حکومت نے بجٹ میں عام آدمی کی ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔عوام ٹیکس چوروں اور حرام خوروں سے تنگ آچکے ہیں اور ملک میں اسلامی انقلاب کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔
مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کو مسلم ریاستوں سے الگ کرنے والوں کو برما میں مسلمانوں کا قتل عام کیوں نظر نہیں آتا,برما کے مسئلہ پراقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ عالم اسلام میں بھی قبرستان کی سی خاموشی ہے ۔ مسلم دنیا کے حکمران اس وقت تک زبان نہیں کھولتے جب تک اوبامہ کسی ظلم کی مذمت نہ کردے ۔(جاری ہے)
حکمرانوں کا قبلہ مکہ مکرمہ نہیں واشنگٹن ہے۔ واشنگٹن کے غلام چاہتے ہیں کہ قرآن پڑھنے اور اسلامی نظام کی بات کرنے والے ”مجرموں“ کو پکڑ کر سمندر میں پھینک دیا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے سینکڑوں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حافظ محمد ادریس بھی موجود تھے ۔سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ نے کہا کہ ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کی راہ میں امریکہ بھارت یا اسرائیل نہیں حکمران رکاوٹ ہیں ،حکمران نہیں چاہتے کہ عام آدمی ان کے برابر کھڑا ہواورعوام کی رسائی اقتدار کے ایوانوں تک ہو،انہوں نے کہا کہ ملک پر ایک استحصالی اور طبقاتی نظام مسلط ہے ،جس میں عوام کوچھوت سے زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی ،اقتدار پر قابض طبقہ اپنے ”اسٹیس کو “کے تحفظ کیلئے عوام پر ظلم و جبر کے کوڑے برسا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ اب عوام اس اشرافیہ اور سیاسی پنڈتوں کے ٹولے سے بیزارہو چکے ہیں اور ملک میں اسلامی نظام اور شریعت کے نفاذ کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،عوام کرپشن اور کمیشن خوروں سے نجات کیلئے آخری حد تک جانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں” اسٹیس کو “کے اس ظالمانہ نظام کے خاتمہ کیلئے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرے گی ۔ہم عام آدمی کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے کی جدوجہد کررہے ہیں ،انہوں کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک سے اس استحصالی اور طبقاتی نظام کا خاتمہ کردیگی ،ہم ملک میں طرح طرح کے تعلیمی نظاموں کے بجائے یکساں نظام تعلیم رائج کریں گے جس میں عام مزدور اور محنت کش کا بیٹا بھی اسی سکول میں پڑھے گا جس میں صدر پاکستان اور وزیر اعظم کا بیٹا پڑھتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم معاشرے کو مسجد کے گرد جمع کریں گے ۔بڑی بڑی سرکاری عمارتوں کو کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تبدیل کردیں گے اور ملک میں میٹرک تک تعلیم بالکل مفت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں تیس لاکھ سے زائد بچے بچیاں تعلیم حاصل کرتے ہیں مگر حکمران ان کیلئے کچھ کرنے کو صرف اس لئے تیار نہیں کہ وہ ملک میں دین کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ برما میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر جس طرح غیر مسلموں نے آنکھیں بند اور لبوں کو سی رکھا ہے اسی طرح مسلم دنیا کے حکمرانوں نے بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے ،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مسلمانوں سے امتیازی سلوک کی وجہ سے عالم اسلام میں ایک کرب کی کیفیت ہے ،دنیا میں امن کے قیام کے دعویدار مسلمانوں کے ساتھ ایک معاندانہ رویہ اختیار کیئے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ مشرقی تیمور کی انڈونیشیا ء سے علیحدگی اور جنوبی سوڈان کو سوڈان سے الگ کرکے ایک الگ ملک بنانے کے پیچھے بھی اسلام دشمنی ہے ،انہوں نے کہا کہ برما میں قتل عام رکوانے کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کچھ نہیں کررہی جو ایک المیہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 14جون کو اسلام آباد میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے خلاف بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 8 جون 2015 کی مزید خبریں
-
جہانگیر خان کی باصلاحیت ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کاوشیں رنگ لانا شروع ہوگئیں
-
عام آدمی کا مسئلہ ایئر کنڈیشنر اور گاڑی نہیں بلکہ آٹا ہے‘سینیٹر سراج الحق،حکومت نے بجٹ میں عام آدمی کی ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ، برما کے مسئلہ پراقوام ... مزید
-
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران 27 افراد کے قتل کا مقدمہ عمران خان کے خلاف درج کیا جا نا چا ہیے، عابد شیر علی،چیف جسٹس بے گناہ افراد کے قتل کے واقعہ کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنائیں،تقریب ... مزید
-
حکومت نے بجٹ دستاویزات اور وفاقی وزیر خزانہ کی تقریر عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچاد یں
-
مسافروں کامیٹرو بس شروع کرنے پر وزیر اعلی کا شکریہ‘ میٹرو بس سروس انتہائی اچھی ، آرام دہ اور سستی ہے‘مسافر،اتنے کم کرائے میں باوقار طریقے سے کبھی سفر کرنے کا کبھی تصور نہیں کیا تھا،مسافروں کی وزیراعلیٰ ... مزید
-
حمزہ شہباز شریف کے گن مین کو ڈاکووں نے مزاحمت پر گردن اور سینے میں 3گولیاں مار دیں ،فائرنگ کی آواز سن کر مقامی گاوں کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر فرار ہونیوالے ڈاکووں کے ایک ساتھی کو پکڑ لیا
-
اسماء اورعلی ڈار کے ہاں بیٹے کی ولادت ‘ وزیر اعظم نوازشر یف نانا‘ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار دادا بن گئے
-
فیصل آباد ،غربت سے تنگ باپ نے تین کم سن بیٹیوں کو گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا
-
صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کیلئے اقدامات شروع، پہلے مرحلہ میں 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائینگے،دوسرے مرحلے کے بعد مخصوص نشستوں کا عمل مکمل ہوگا
-
گلگت بلتستان میں انتخابات، وزارتِ داخلہ نے سیکورٹی ا نتظامات مکمل کر لیے، فوج، رینجرز اور گلگت بلتستان سکاوَٹس کے چھ ہزار سے زیادہ اہلکارسیکورٹی خدمات سر انجام دیں گے
-
وفاقی بجٹ سے خو برو ماڈل ایان علی بھی متا ثر ،میک اپ آرٹسٹ نے اپنے معاوضے میں 60 ہزار روپے ، بوتیک والے نے 45 ہزار روپے ، جبکہ جیل حکام اور ان کوعدالت لے آنے اور لے جانے والے عملے نے بھی اپنی بخشش کی رقم ... مزید
-
اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی میں دوسرے روز بھی بمباری ، فریز اور کریم سیلوم کے بارڈر کراسنگ غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئی
-
لیبیا کے ساحل پر پندرہ کشتیوں سے تین ہزار تارکین وطن کو بچا لیا گیا
-
ملائیشیاء،شدید زلزلے میں 13افراد کی ہلاکت کی تصدیق ،پرائمری سکول کے پانچ طلباء اور ایک استاد بھی شامل
-
سعودی بلاگر کو ایک ہزار کوڑے مارنے کی سزا برقرار
-
یو این ایلچی کا بشار الاسد کے خلاف اعلان ’بغاوت‘،سٹیفن ڈی میستورا کا شامی صدر سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ
-
حوثی باغیوں اوریمنی حکومت میں مذاکرات 14 جوں کو ہوں گے ، اقوام متحدہ کی تصدیق ، 26 مارچ کو یمن میں ہونے والی بمباری میں 2000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،یمن میں موجود تمام فریقین بغیر کسی شرط کے نیک ... مزید
-
’پانچ لاکھ افراد لیبیا سے یورپ جانے کے لیے اکھٹے ہو رہے ہیں‘، سمگلروں کا متحدہ طور پر مقابلہ نہ کیا گیا تو یورپ کو تارکین وطن کی بڑی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع کی یورپ کو وارننگ ... مزید
-
بحیثیت قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، قوم کی مدد سے دہشت گردی کا بنیادی انفراسٹرکچر تباہ کر دیا، آپریشن ضرب عضب کا مقصد پاکستان اور خطے میں امن و استحکام لانا ہے،، قوم ... مزید
-
وزیر داخلہ کی زیر صدارت برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سے اجلاس، صدارت وزیر داخلہ نے کی وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی‘ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی شرکت، قتل عام کا جائزہ، حکمت عملی وضع ... مزید
-
پا کستا ن کی دشمن حسینہ واجد کا اٹل بہاری واجپائی کو فرینڈز آف بنگلہ دیش لبریشن وار ایوارڈ دینے کا اعلان،پاکستان دہشتگردی کو فروغ دے کر بھارت کیلئے پریشانی کا باعث بن رہا ہے ،بھارتی وزیراعظم نریندر ... مزید
-
سیاسی وعسکری قوتیں اندر کے حالات بہتر کریں تو بیرونی مداخلت نہیں ہوگی‘عبدالمالک بلوچ،چند تحفظات ابھی باقی ہیں‘اگر ڈویلپمنٹ ہوئی تو بلوچ کہاں ہونگے؟ کیا ہم چوکیدار ہونگے، آمروں اور زور آوروں ... مزید
-
کوئٹہ ، ٹارگٹ کلنگ جاری،نا معلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 5افرادقتل ، ملزمان موقع سے فرار، فائرنگ سے علاقے میں بھگدڑمچ گئی اوردیکھتے ہی دیکھتے ،بازاربھی بند ہوگئے،ہزارہ برادری ... مزید
-
وزیر اعلی پنجاب کا میٹروبس کا نام تبدیل کر کے پاکستان میٹروبس سروس رکھنے کا اعلان،مسافروں کی سہولت کے پیش نظر لوگوں کو سٹیشن تک پہنچانے کے لئے تین ماہ کے اندر فیڈر بس سروس کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے ... مزید
-
فراڈ‘ دھوکہ‘ منی لانڈرنگ ،ایگزیکٹ کے شعیب شیخ،اہلیہ سمیت 21 افراد کے خلاف مقدمہ درج ،17ملزمان کو حراست میں لے لیا،مقدمہ ایگزیکٹ آفس سے دستیاب دستاویزات کی بنیاد پر درج کیا گیا،ڈائریکٹر ایف آئی ... مزید
-
خیبرپختونخو حکو مت کا 9 جون کو اے پی سی بلانے کا اعلان ،اے پی سی میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بد نظمی اور دھاندلی کے الزامات پر غور کیا جائے گا،بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں ... مزید
-
کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی کا ضمانت کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ ، ملزمہ کی وکیل نے ضمانت مسترد کئے جانے کے فیصلہ کی مصدقہ کاپی حاصل کرلی
-
مشاورت مکمل کرلی، عید کے بعد نئے اتحاد کو حتمی شکل دیدیں گے ، حامد ناصر چٹھہ،ذوالفقار کھوسہ،نئے اتحاد کی قیادت کسے سونپی جائے گی،اس کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا جو بھی قیادت کریگا وہ عوام کا مقبول اور ... مزید
-
چوہدری سرور سے ملاقات میں (ن) لیگ کے سابق ناظمین اور کونسلرز کی تحر یک انصاف میں شمولیت، ملک سے کر پٹ نظام کا خاتمہ اور تبدیلی لازم ہو چکی ، بلدیاتی انتخابات میں مخلص اور محنتی کارکنوں کو انتخابی ٹکٹ ... مزید
-
الیکشن کمیشن کا پرویز خٹک کے بھائی سمیت دیگر اہلکاروں کو نوٹس ، کل طلب کرلیا
-
وفاقی بجٹ غریب دشمن و روایتی ہے ، ایم کیو ایم یکسر مسترد کرتی ہے، فارو ق ستار،وفاقی بجٹ میں حکومت کی ترجیحات غریب پاکستانی کی ترجیحات سے متصادم ہیں، خدشات سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے، اراکین سینیٹ ... مزید
-
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے پروفیسر شکیل اوج اور پروفیسر وحیدالرحمان کے قتل میں ایک ہی طرح کا اسلحہ استعمال ہوا
-
اپوزیشن کا استعفے اور اسمبلی توڑنے کا مطالبہ سراسر بلاجواز ہے،پرویز خٹک ، خود انتخابی بدنظمی پر الیکشن کمیشن سے شکایات ہے،تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں رونما ہونے والے واقعات کی تحقیقات کی ... مزید
-
اکرم شیخ کا قانون شکن رویہ ، ائیرپورٹ کا عملہ مشکل سے دوچار ہو گیا،سینئر قانون دان نے تصویر بنوانے، ہوٹل پر چائے کا بل ادا کرنے سے بھی انکار کردیا ،ذرائع،ایف آئی اے اور سیکورٹی عملے کی مداخت اور بحث ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.