یو این ایلچی کا بشار الاسد کے خلاف اعلان ’بغاوت‘،سٹیفن ڈی میستورا کا شامی صدر سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ

پیر 8 جون 2015 08:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جون۔2015ء )شام کے لئے یو این سیکرٹری جنرل کے خصوصی مندوب سٹیفن ڈی میستورا نے شامی صدر بشار الاسد سے حکومت چھوڑنے کے ساتھ ساتھ بشار الاسد کی حکومت سے بیدخلی کے لئے فوجی دباو میں اضافے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے امریکی اخبار 'ڈیلی بیسٹ' نے یو این مندوب کے جنیوا میں شامی اپوزیشن رہنماوں سے ملاقاتوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈی میستورا نے شامی مسئلے کے سیاسی حل کی راہ ہموار کرنے کی خاطر اس بات پر زور دیا کہ بشار الاسد اقتدار سے الگ ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ شام کے اندر فوجی دباو میں اضافہ اقوام متحدہ کے ذریعے نہیں بلکہ امریکا کے توسط سے ہی ممکن ہے کہ سیکیورٹی کونسل میں بعض ممالک شامی بحران کے سیاسی حل کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، امریکا کو یہ رکاوٹیں ختم کرنا ہوں گی ڈی میستورا کی خاتون ترجمان نے ان سے منسوب بیان کی تردید یا تصدیق کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ یو این ایلچی کی وفود سے ہونے والی ملاقاتوں میں زیر بحث مندرجات پر تبصرہ کرنے کی مجاز نہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنا شام کی ایک غیر حکومتی تنظیم کی سربراہ منی الجندی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ڈی میستورا نے شام کے بارے میں اپنے پرانے موقف میں تبدیلی لائی ہے۔ منی الجندی شامی بحران کے حل کی خاطر جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں شریک رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :