حکومت نے بجٹ دستاویزات اور وفاقی وزیر خزانہ کی تقریر عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچاد یں

پیر 8 جون 2015 08:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جون۔2015ء)حکومت نے بجٹ دستاویزات اور وفاقی وزیر خزانہ کی تقریر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچادی گئی ،عمران خان کی جانب سے بجٹ پر تنقید اور وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے بجٹ دستاویزات کے مطالعے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2015/16کے بجٹ میں غریب عوام کو فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو خصوصی طور پر اجاگر کرنے اور پی ٹی آئی چیرمین کے نوٹس میں لانے کیلئے بجٹ دستاویزات اور ٹیکس اصلاحات سمیت تمام اہم دستاویزات عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچادی گئی ہیں اس سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اپنے پریس کانفرنس میں عمران خان کو بجٹ دستاویزات کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :