گلگت بلتستان میں انتخابات، وزارتِ داخلہ نے سیکورٹی ا نتظامات مکمل کر لیے، فوج، رینجرز اور گلگت بلتستان سکاوَٹس کے چھ ہزار سے زیادہ اہلکارسیکورٹی خدمات سر انجام دیں گے

پیر 8 جون 2015 08:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جون۔2015ء) وفاقی وزارتِ داخلہ نے گلگت بلتستان میںآ ج (پیر کو )ہونے والے عام انتخابات کی سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی طرف سے فوج، رینجرز اور گلگت بلتستان سکاوَٹس کے چھ ہزار سے زیادہ اہلکارسیکورٹی خدمات سر انجام دیں گے۔ امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں یا الیکشن کے دوران کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور موثر کاروائی کی جائے۔ وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدایت کی ہے کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ الیکشن مکمل طور پر آزادانہ اورپر امن ماحول میں ہو۔