اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی میں دوسرے روز بھی بمباری ، فریز اور کریم سیلوم کے بارڈر کراسنگ غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئی

پیر 8 جون 2015 08:44

مقبوضہ بیت المقدس ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جون۔2015ء)اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی پٹی سے فائر کئے جانے والے راکٹ کے جنوبی اسرائیل پر گرنے کے بعد اتوار کو علی الصبح تین روز میں دوسری مرتبہ غزہ کی پٹی پر کارروائی کی ہے۔اسرائیلی فوج کے ایک اعلامیہ میں کسی وضاحت کے بغیر کہا گیا کہ اسرائیلی فضائیہ کے طیارے نے غزہ کے شمال میں دہشتگردی کے ٹھکانے پر حملہ کیا،حکومت نے فریز اور کریم سیلوم کے بارڈر کراسنگ کو تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

غزہ کی پٹی سے داغا جانے والا راکٹ بندرگاہ اشکیلون جہاں سے بدھ کی رات کو بھی تین راکٹ داغے گئے تھے کے جنوب میں زمین پر گرا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کی رات اسرائیلی فوج نے احتیاطی اقدام کے طور پر اسٹکیلوں کے گردونواح میں اپنے آہنی ڈوم ائیرڈیفنس سسٹم کی تین بیٹریاں تعینات کیں۔

26مئی کو غزہ سے داغے جانے والے راکٹ کے نتیجے میں بھی جوابی فضائی حملے کئے گئے تھے۔ان تبادلوں میں سے کسی کے نتیجے میں کسی بھی جانب کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ راکٹ فائر کئے جانے کے تازہ ترین راؤنڈ کا تعلق غزہ کے حکمران حماس اور اس کے سخت گیر اسلام پسند مخالفین کے درمیان لڑائی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :