صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کیلئے اقدامات شروع، پہلے مرحلہ میں 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائینگے،دوسرے مرحلے کے بعد مخصوص نشستوں کا عمل مکمل ہوگا

پیر 8 جون 2015 08:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جون۔2015ء)الیکشن کمیشن پنجاب سے وابستہ سینئر آفیسر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق پہلے مرحلہ میں صوبائی دارالحکومت لاہور،ملتان،فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور،راولپنڈی،ڈی جی خان ،سیالکوٹ،حافظ آباد، خوشاب،خانیوال اور سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائینگے دوسرے مرحلہ میں دیگر شہروں میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائینگے ۔دونوں مراحلے کی تکیمل کے بعد تین ہفتوں میں مخصوص نشستوں اور میئر،‘ ڈپٹی میئر،چیئرمین،وائس چیئرمین کے انتخابات کا مرحلہ مکمل کیا جائیگا۔