فیصل آباد ،غربت سے تنگ باپ نے تین کم سن بیٹیوں کو گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 8 جون 2015 08:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جون۔2015ء)فیصل آباد کے نواحی علاقہ چک نمبر113ج ب پھلائی میں غربت سے تنگ آکر باپ نے تین کم سن بیٹیوں کو گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم ارشاد ایک عرصہ سے بے روزگار تھا اور محنت مزدوری کی کوشش کر رہا تھا مگر انہیں کسی بھی جگہ پر روزگار کا بندوبست نہیں ہورہا تھا،چنانچہ غربت سے تنگ آکر آج شام اپنی تین کم سن بچیوں جن کی عمریں4سے7سال کے درمیان تھیں،جو گھر میں موجود تھیں،کا گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا،بعد ازاں ملزم ارشاد چیخ وپکار کرتا ہوا گھر سے فرار ہوگیا،جاں بحق بچیوں میں ایمان،فضہ اور چشمہ شامل ہیں۔

چک جھمرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم ارشاد کی تلاش شروع کردی ہے،اس واقعہ کے بعد پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا اور لوگ جوق درجوق بچیوں کے گھر پہنچنا شروع ہوگئے اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہیں

متعلقہ عنوان :