سعودی شہری کل رمضان المبارک کا چاند دیکھیں ، عدالتی کونسل کی اپیل ،چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت میں شہادت ریکارڈ کرائی جائے ، پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا :فلکیاتی ماہرین

منگل 16 جون 2015 08:33

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جون۔2015ء ) سعودی عدالتی کونسل نے شہریوں کو آج بدھ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ سعودی عدالتی کونسل نے شعبان کی انتیس تاریخ کو تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج رمضان کا چاند دیکھیں ، اگر کسی کو ٹیلی سکوپ یا عام آنکھ سے چاند نظر آتا ہے تو قریبی عدالت میں شہادت ریکارڈ کرائی جائے۔

(جاری ہے)

عدالتی کونسل کے مطابق چاند نظر آنے کی صورت میں سعودی عرب میں پہلا روزہ بدھ کو ہوگا تاہم سعودی فلکیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :