پرویز مشرف کے ساتھیوں سے جان چھڑائیں؛ نوازشریف پر ن لیگی رہنماؤں کا دباؤ
منگل 16 جون 2015 08:32
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جون۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف پر ان کے وفادار ساتھیوں کی جانب سے سخت دباؤ ہے کہ وہ 1999ء میں مسلم لیگی حکومت کے خاتمے کے بعد پرویز مشرف کا ساتھ دینے والوں سے جان چھڑائیں، اور انہیں پارٹی سے نکال باہر کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وزیراعظم نواز شریف کے ایک قریبی ساتھی نے میڈیا کو بتایا کہ کہ ق لیگ میں شامل ہونے والوں نے قیادت کو دھوکہ دیا، وہ اب کابینہ میں شامل ہیں۔
یہ بات اب وزیراعظم کا ساتھ دینے والوں کیلئے قابل قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ وفاداریاں بدلنے والے ان لوگوں نے پارٹی کا مشکل میں ساتھ دینے والوں کی حق تلفی کی ہے۔ وزیراعظم بھی یہ بات مانتے ہیں مگر وہ انہیں فارغ کرنے سے گریزاں ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو بتایا کہ لوگوں کے لئے دروازے بند نہیں کئے جاسکتے۔
وفاداروں کا خیال ہے کہ مخالفین کا پارٹی میں خیرمقدم کیا جائے مگر انہیں اہم عہدے اور وزارتیں نہیں دینی چاہئیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ بہت سے تحفظات پائے جاتے ہیں، وفادار کارکن مشرف کی ٹیم کو کابینہ میں شامل کرنے پر خوش نہیں مگر یہ ہماری سیاست کا طریقہ ہے، ہمیں یقین ہے کہ کابینہ میں توسیع کے بعد مرکز اور پنجاب میں نئے وزرا وفاداریاں بدلنے والوں میں سے نہیں بلکہ کمٹڈ کارکنوں سے ہوں گے۔ مشرف دور کے کچھ لوگ کابینہ میں لئے گئے ہیں مگر وزیراعظم مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ امیر مقام، اویس لغاری، سکندر حیات بوسن، زاہد حامد، ماروی میمن، دانیال عزیز مشرف کی ٹیم میں شامل تھے اور وہ مسلم لیگ ن میں بھی اہم عہدوں پر ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ھارون اخترکو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے پر کسی بھی وفادار کارکن کی حوصلہ شکنی نہیں کی گئی ان کی تعنیاتی کا پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ ان کو ان کے تجربے کی بنیاد پر وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقر ر کیا گیا ہے کیونکہ بعض اوقات حکمران جماعت کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے جن کا ماضی بے داغ ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ 2001 میں مسلم لیگ ( ن)کے چند ممبران نے پارٹی کو توڑ کر میاں اظہر کی قیادت میں نئی پارٹی بنائی بعدازاں پارٹی کی صدارت چوہدری شجاعت حسین کو سونپ دی گئی جسکے بعد پرویز مشرف سے قریبی تعلقات کی بناء پر یہ پارٹی کنگ پارٹی بن گئی طلال چوہدری کے اس بیان پر پاکستان مسلم لیگ ( ق) کے رہنما و سینیٹر سیعد الحسن مندو خیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی سسٹم میں یہ چلتا رہتا ہے کہ کوئی پارٹی اقتدار میں ہوتی ہے تو لوگ اس پارٹی میں شامل ہوجاتے ہیں اور جب اس پر کڑا وقت آتا ہے تو اس سے کنارہ کر لیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے ایسے وزراء ہیں جو شوکت عزیز کی کابینہ میں شامل تھے اور آج وہ مسلم لیگ ن کا دفاع کررہے ہیں لہذا یہ کلچر ختم ہونے والا نہیں ہے ہمیں سیا سی نظام کو مضبوط کرنا ہوگا کارکنوں کو اپنی پارٹی کے ساتھ اس بات عہد کرنا چاےئے کہ انہیں ہر حال میں پارٹی کے سا تھ وابستہ ہونا چاےئے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 16 جون 2015 کی مزید خبریں
-
پاکستان سری لنکا کل بدھ سے گال میں پہلے ٹیسٹ میں مدِمقابل،پاکستانی کرکٹ ٹیم سنہ 2006 کے بعد سے سری لنکا میں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت پائی،پاکستانی بولروں کے لیے کمار سنگاکارا اور بیٹسمینوں کو ہیراتھ ... مزید
-
ہربھجن سنگھ نے ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد میں وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑدیا، وسیم اکرم نے اپنے کیریئر میں 414ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں ، ہربھجھن 416وکٹیں لے چکے ہیں ،سری لنکا کے سابق اسپنر مرلی دھرن 800 شکار کے ساتھ ... مزید
-
جوڈیشل کمیشن،تحقیقاتی کمیشن میں بدلنے کی درخواست مسترد ،12حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپرزچھاپنے، فارم 15کا ریکارڈ 24گھنٹے طلب ،دھاندلی کی تحقیقات کر رہے ہیں، یہ جوڈیشل نہیں ، انکوائری کمیشن ہے،تحریک ... مزید
-
قومی اسمبلی، آرمی آرڈیننس 2015ء میں 4 ماہ کی توسیع،ایم کیوایم کا واک آؤٹ ،وزیر دفاع نے ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد ایوان میں پیش کی، ایم کیو ایم کی شدید مخالفت، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ کا موقف ... مزید
-
آرمی چیف کی روسی مسلح افواج کے کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورت حال اور دوطرفہ دفاعی امور پر تبادلہ خیال
-
پی ٹی آئی الیکشن ٹربیونل کا جہانگیر ترین ‘ نادر خان لغاری کو پارٹی سے نکالنے اور پرویز خٹک ،علیم خان کی بنیادی رکنیت کا فیصلہ ، عمران خان نے دو ماہ قبل ٹربیونل کو تحلیل کردیا تھا فیصلے کی کوئی قانونی ... مزید
-
بھارت کی شرائط پر مذاکرات نہیں ہونگے، پانی ، مسئلہ کشمیر پر لازمی بات ہوگی، سرتاج عزیز ،عالمی برادری پاکستان مخالف بھارتی بیانات کا نوٹس لے ،مشیر خارجہ کا تقریب سے خطاب
-
وزیر خزانہ کے اعلانات کے برعکس خزانہ بھرا ، کشکول ٹوٹا نہ لوڈشیڈنگ ختم ہوئی،قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث، کھاد اور بیج کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی،غوث بخش مہر،گھوٹکی کے لئے خصوصی پیکج دیاجائے،علی ... مزید
-
کراچی میں 230 ارب لوٹنے کا بیان رینجرز کی ناکامی ہے،فرحت اللہ بابر،حکومت نے کراچی میں امن و امان کیلئے رینجرز کو وسیع تر اختیارات دیئے، رینجرز نے طاقتور سیاسی عناصر ختم کرنے سے معذوری کا اظہار کرکے ... مزید
-
خیبرپختونخوا کا87 4 ارب کا متوازن بجٹ پیش،تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ،اپوزیشن کا شدید احتجاج،واک آؤٹ، تعلیم کے بجٹ میں21فیصد زیادہ 97ارب54کروڑمختص،صحت کے بجٹ میں 19فیصد اضافہ 29ارب95کروڑمختص،خصوصی تعلیم ... مزید
-
سیو دی چلڈرن کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا،چوہدری نثار
-
بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ایٹم بم شب برات پر پٹاخے پھوڑنے کیلئے نہیں بنایا ، خواجہ آصف ، دوستی کے لئے ملک کے امن اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ، بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو بھرپور ... مزید
-
پاکستان کو جے ایف تھنڈر طیارے کا آرڈر مل گیا ،طیارہ 2017 میں ایشیائی ملک کے حوالے کیا جائے گا، ترجمان پاک فضائیہ
-
فارم 15 کی جانچ پڑتال،جوڈیشل کمیشن نے ازخود فیصلہ کر کے 22 حلقوں کے آر اوز کو طلب کیا ہے ،شاہ محمود قریشی
-
بھارت جان لے ہم نے چوڑیاں نہیں پہنچ رکھیں، پاک بھارت معاملہ جنگ تک نہیں جانا چاہیے،پرویزمشرف ،نواز شریف کو مودی کی تقریب حلف برداری میں نہیں جانا چاہیے تھا نواز شریف اگر انہیں بلائیں گے بھی تو نہیں ... مزید
-
بارسلونا ، برگر بیچنے والے پاکستانی کو ملک بدری کا آرڈر مل گیا
-
ایم کیو ایم فجر کے وقت بولتی ، ظہر کے وقت معافی مانگ لیتی ہے،خواجہ آصف ،پاکستان آرمی ترمیمی آرڈیننس کی مخالفت کر کے یہ مزید مراعات لینا چاہتے ہیں،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کیلئے خطے کے 4 سے 5 ملکوں نے ... مزید
-
رمضان بازاروں میں 10کلو آٹے کا تھیلا 310روپے جبکہ چینی 52روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی،شہبازشریف،عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کا تاریخی رمضان پیکیج ،سستے آٹے کی فراہمی پر ساڑھے 3ارب ... مزید
-
نیب نے سال 2000سے لیکر آج تک 262 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے؛چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری
-
کراچی، رینجرز کا سوک سینٹر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر میں چھاپا ،رینجرز ایس بی سی اے کے دفتر سے اہم دستاویزات اور ڈیٹا ساتھ لے گئے،قائمقام ڈی جی سمیت دیگر ملازمین اور افسران سے شہر میں ... مزید
-
سینیٹر سعید غنی کی آصف زرداری اور ذوالفقار مرزا میں صلح کی خبروں کی تردید
-
ماہ رمضان کی آمد ،زیر دفاع خواجہ آصف نے تسبیح کا ورد شروع کر دیا
-
دوران سفر سگریٹ نوشی کرنے پر منع کرنے پر مسافر کی جہاز کے عملہ سے بدتمیزی، پرواز کے لاہور لینڈ کرتے ہی رانا محمد تقی کو اے ایس ایف عملہ نے حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی
-
خیبر پختونخوا پولیس کوپانچ روز میں سو سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کی درخواستیں موصول
-
پرویز مشرف کے ساتھیوں سے جان چھڑائیں؛ نوازشریف پر ن لیگی رہنماؤں کا دباؤ
-
پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے
-
پنجاب بلدیاتی انتخابات ؛ تحریک انصاف کا ق لیگ سے اتحاد کا قوی امکان
-
عراق، الانبار میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی ، 71 شدت پسند ہلاک
-
یمن ، صنعا میں اتحادی جنگی طیاروں کی بمباری، فوری کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
-
سعودی شہری کل رمضان المبارک کا چاند دیکھیں ، عدالتی کونسل کی اپیل ،چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت میں شہادت ریکارڈ کرائی جائے ، پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا :فلکیاتی ماہرین
-
سشما سوراج کا کرپشن سکینڈل بے نقاب ، اپوزیشن نے استعفے کا مطالبہ کر دیا ، مودی کو برطانوی ویزا دلوانے کیلئے بھارتی وزیر خارجہ نے برطانوی امیگریشن حکام پر دباؤ ڈالا
-
سابق بھارتی فوجی بھی مودی حکومت کے خلاف سڑکوں پرآگئے، حکومت”ون رینک ون پنشن“ کا قانون منظور کرے، سابق بھارتی فوجیوں کا مطالبہ
-
جوہری تنازع، عالمی طاقتیں ایران کے سامنے جْھک گئیں: نیتن یاھو، اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایران کی مشکوک جوہری تنصیبات کا معائنہ سخت کیا جانا چاہیے ۔ اسرائیلی وزیراعظم
-
موکلہ سے مصافحہ، ایرانی وکیل ”زنا“کے الزام میں گرفتار،ایڈووکیٹ محمد مقیمی نے تہران کی ’’ایفین‘‘ جیل میں اپنی مْوکلہ آتنا فرقدانی سے ہاتھ ملا یا تھا
-
نائن الیون حملوں کے لئے سعوی عرب نے القاعدہ کی مدد نہیں کی:سی آئی اے
-
نیپال ،زلزلے سے متاثرہ تاریخی مقامات دوبارہ کھولنے کی تیاری، یونیسکو کا ان مقامات کو عوام کے لیے دوبارہ کھولنے پر تحفظات کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.