ہربھجن سنگھ نے ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد میں وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑدیا، وسیم اکرم نے اپنے کیریئر میں 414ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں ، ہربھجھن 416وکٹیں لے چکے ہیں ،سری لنکا کے سابق اسپنر مرلی دھرن 800 شکار کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں

منگل 16 جون 2015 08:06

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جون۔2015ء) بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد میں وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا۔بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میں جب انھوں نے امرالقیس کو آؤٹ کیا تو اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے سابق سپر اسٹار سے آگے نکل چکے تھے، وسیم نے اپنے کیریئر میں 414 ٹیسٹ وکٹیں لی تھیں۔

(جاری ہے)

اب ہر بھجن سنگھ کی وکٹیں 416 ہوچکیں اور انھیں شان پولاک421 سے آگے نکلنے کے لیے مزید 6 شکار درکار ہیں، اگر وہ یہ اعزاز حاصل کرلیتے ہیں تو پھر سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دنیا کے ساتویں بولر بن جائیں گے۔

سری لنکا کے سابق اسپنر مرلی دھرن 800 شکار کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلوی عظیم اسپن ماسٹر شین وارن نے اپنے کیریئر میں 702 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کے انیل کمبلے نے 619 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :