یمن ، صنعا میں اتحادی جنگی طیاروں کی بمباری، فوری کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

منگل 16 جون 2015 08:33

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جون۔2015ء) سعودی قیادت کے جنگی طیاروں نے یمن کے حوثی کے بعض علاقوں پر فضائی حملے کئے تاہم فوری کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی طیاروں نے صنعاء کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں اندھادھند بمباری کی جس کے نتیجے میں علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم فوری کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ واضح رہے کہ یہ حملے ایسے وقت میں کئے گئے ہیں جب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون یمن بحران کے حل کے لئے مذاکرات کے لئے جینوا میں موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :