دوران سفر سگریٹ نوشی کرنے پر منع کرنے پر مسافر کی جہاز کے عملہ سے بدتمیزی، پرواز کے لاہور لینڈ کرتے ہی رانا محمد تقی کو اے ایس ایف عملہ نے حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی

منگل 16 جون 2015 08:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جون۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں جہاز میں دوران سفر سگریٹ نوشی کرنے پر منع کرنے پر جہاز کے عملہ سے بدتمیزی کرنے والے مسافر کو جہاز کے لینڈ کرتے ہی ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے شاہین ایئرلائنز کی پرواز148 پر لاہور آنے والا مسافر رانا محمد تقی فیصل آباد کا رہائشی ہے اور ڈاکٹر بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس نے دوران سفر سگریٹ نوشی شروع کر دی جس پر جہاز کے عملہ نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا جس پر مسافر رانا تقی نے بدتمیزی شروع کر دی۔ جہاز کے پائلٹ نے جہاز کے لاہور ایئرپورٹ پر پہنچنے سے قبل سول ایوی ایشن انتظامیہ کو مسافر کی شکایت کر دی جس کی وجہ سے جونہی طیارہ لاہور ایئرپور ٹ پر لینڈ کیا اے ایس ایف کے جوانوں نے اسے حراست میں لے لیا اور اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی بتایا گیا ہے کہ مسافر این ایچ اے کا ڈاکٹر ہے۔

متعلقہ عنوان :