پنجاب بلدیاتی انتخابات ؛ تحریک انصاف کا ق لیگ سے اتحاد کا قوی امکان

منگل 16 جون 2015 08:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ( ق ) سے اتحاد کے قوی امکانات ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز تحریک انصاف کے معتبر ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی اور مسلم لیگ ( ن ) کی بربادی کے لئے مسلم لیگ ( ق ) سے اتحاد کا سوچ رہے ہیں اور قوی امکانات ہیں کہ جلد دونوں پارٹیوں کے سربراہوں کے درمیان ملاقات کے بعد پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا اعلان کیا جائے گا ۔