سینیٹر سعید غنی کی آصف زرداری اور ذوالفقار مرزا میں صلح کی خبروں کی تردید

منگل 16 جون 2015 08:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جون۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ذوالفقار مرزا کے درمیان صلح کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا سے کوئی تصفیہ نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری کے انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی امکان نہیں ہے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور ذوالفقار مرزا کے درمیان ابھی تک کوئی صلح نہیں ہوئی اس حوالے سے آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری کو موجودہ قومی اسمبلی کارکن بنانے کے لئے الیکشن نہیں لڑوایا جا رہا انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے سیو دی چلڈرن کو بند کرنے کے احکامات دیئے لیکن پھر کسی دباؤ کے تحت ان کو اگلے ہی دن دوبارہ کھولنا پڑا ۔ پاکستان نے آپریشن ضرب عضب میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس آپریشن کو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :