رمضان بازاروں میں 10کلو آٹے کا تھیلا 310روپے جبکہ چینی 52روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی،شہبازشریف،عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کا تاریخی رمضان پیکیج ،سستے آٹے کی فراہمی پر ساڑھے 3ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، اوپن مارکیٹ میں 10کلو آٹے کا تھیلا 330روپے جبکہ 20کلو آٹے کا تھیلا 660روپے میں دستیاب ہو گا،رمضان بازاروں کے ساتھ عام مارکیٹوں میں بھی ضروری اشیاء کی معیاری اور سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے گی،صوبہ بھر میں کل سے رمضا ن بازاروں کا قیا م عمل میں لایا جارہاہے،رمضا ن پیکیج کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے تمام اقدامات کی خود نگرانی کروں گا ،وزیراعلیٰ پنجاب
منگل 16 جون 2015 08:28
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے رمضان المبار ک کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کا تاریخی رمضان پیکیج دیاہے -سستے اورمعیاری آٹے کی فراہمی پر 3ارب 50کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی- رمضان بازاروں میں 10کلو آٹے کا تھیلا 310روپے ، اوپن مارکیٹ میں 10کلو آٹے کا تھیلا 330روپے جبکہ 20کلو آٹے کا تھیلا 660روپے میں دستیاب ہو گا-رمضان بازاروں میں چینی 52روپے فی کلو کے حساب سے فراہم کی جائے گی-رمضان بازاروں کے ساتھ عام مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی ضروری اشیاء کی معیاری اور سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے گی-رمضان بازاروں میں معیاری سبزیاں ، پھل اور اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے سستے داموں فراہم ہوں گی-صوبہ بھر میں کل سے رمضا ن بازاروں کا قیا م عمل میں لایا جارہاہے- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز یہاں سول سیکرٹریٹ میں رمضان پیکیج کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- کمشنر فیصل آباد ڈویژن ، ڈی سی او فیصل آباد اور کمشنر سرگودھا ڈویژن و ڈی سی او سرگودھا بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان بازاروں میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے خصوصی سٹال بھی لگائے جائیں گے-عوام کو رمضان المبارک کے دوران حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کو فعال کردا ر ادا کرنا ہوگا -رمضان المبار ک کے دوران وضع کردہ ایکشن پلان پر ہر قیمت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے-مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی -محکمہ زراعت کی فئیر پرائس شاپس پر سبزیاں او رپھل اعلیٰ کوالٹی کا ہونا چاہیے- انہوں نے کہاکہ متعلقہ ایسوسی ایشنوں سے بات چیت کر کے خوردرنی تیل ، گھی ، مرغی کے گوشت ، انڈوں اور چینی کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی کی گئی ہے -عوام کی سہولت کے لئے صوبے میں 2000مدنی دسترخوان بھی لگائے جائیں گے-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں اور وزن نمایاں طو ر پر درج ہونے چاہئیں-معیاری اشیائے ضروریہ کی وافر فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے- کم تولنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے-انہوں نے کہاکہ 36اضلاع کے ڈی سی اوز رمضان المبارک کے دوران منڈیوں میں اشیاء کی نیلامی کے عمل کا خود جائزہ لے کر روزانہ کی بنیادپر رپورٹ پیش کریں گے- رمضان پیکیج پر بہترین کارکردگی دکھانے والے تین اضلاع کی بھر پور حوصلہ افزائی کریں گے - خراب کارکردگی دکھانے والے اضلاغ کے افسران کی باز پرس ہوگی -انہوں نے کہا کہ خلق خدا کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں- ہم سب نے مل کر تاریْخی رمضان پیکیج کے ثمرات عوام تک پہنچانے ہیں-انہوں نے کہاکہ کوالٹی پر پہلے کبھی سمجھوتہ کیا نہ اب کروں گا - ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی -انہوں نے کہاکہ قیمتوں میں استحکام لانا کابینہ کمیٹی کی ذمہ داری ہے- کابینہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لے -میں ذاتی طو رپر رمضان پیکیج کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے تمام اقدامات کی نگرانی کروں گا -وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں سکیورٹی کے انتظامات ،ٹریفک نظام اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنایا جائے-پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار صوبہ بھر میں بڑھانے کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں-صوبائی وزراء بلال یاسین، ڈاکٹر فرخ جاوید، اراکین صوبائی اسمبلی توفیق بٹ، وحید گل، چیف سیکرٹری ، سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 16 جون 2015 کی مزید خبریں
-
پاکستان سری لنکا کل بدھ سے گال میں پہلے ٹیسٹ میں مدِمقابل،پاکستانی کرکٹ ٹیم سنہ 2006 کے بعد سے سری لنکا میں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت پائی،پاکستانی بولروں کے لیے کمار سنگاکارا اور بیٹسمینوں کو ہیراتھ ... مزید
-
ہربھجن سنگھ نے ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد میں وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑدیا، وسیم اکرم نے اپنے کیریئر میں 414ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں ، ہربھجھن 416وکٹیں لے چکے ہیں ،سری لنکا کے سابق اسپنر مرلی دھرن 800 شکار کے ساتھ ... مزید
-
جوڈیشل کمیشن،تحقیقاتی کمیشن میں بدلنے کی درخواست مسترد ،12حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپرزچھاپنے، فارم 15کا ریکارڈ 24گھنٹے طلب ،دھاندلی کی تحقیقات کر رہے ہیں، یہ جوڈیشل نہیں ، انکوائری کمیشن ہے،تحریک ... مزید
-
قومی اسمبلی، آرمی آرڈیننس 2015ء میں 4 ماہ کی توسیع،ایم کیوایم کا واک آؤٹ ،وزیر دفاع نے ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد ایوان میں پیش کی، ایم کیو ایم کی شدید مخالفت، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ کا موقف ... مزید
-
آرمی چیف کی روسی مسلح افواج کے کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورت حال اور دوطرفہ دفاعی امور پر تبادلہ خیال
-
پی ٹی آئی الیکشن ٹربیونل کا جہانگیر ترین ‘ نادر خان لغاری کو پارٹی سے نکالنے اور پرویز خٹک ،علیم خان کی بنیادی رکنیت کا فیصلہ ، عمران خان نے دو ماہ قبل ٹربیونل کو تحلیل کردیا تھا فیصلے کی کوئی قانونی ... مزید
-
بھارت کی شرائط پر مذاکرات نہیں ہونگے، پانی ، مسئلہ کشمیر پر لازمی بات ہوگی، سرتاج عزیز ،عالمی برادری پاکستان مخالف بھارتی بیانات کا نوٹس لے ،مشیر خارجہ کا تقریب سے خطاب
-
وزیر خزانہ کے اعلانات کے برعکس خزانہ بھرا ، کشکول ٹوٹا نہ لوڈشیڈنگ ختم ہوئی،قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث، کھاد اور بیج کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی،غوث بخش مہر،گھوٹکی کے لئے خصوصی پیکج دیاجائے،علی ... مزید
-
کراچی میں 230 ارب لوٹنے کا بیان رینجرز کی ناکامی ہے،فرحت اللہ بابر،حکومت نے کراچی میں امن و امان کیلئے رینجرز کو وسیع تر اختیارات دیئے، رینجرز نے طاقتور سیاسی عناصر ختم کرنے سے معذوری کا اظہار کرکے ... مزید
-
خیبرپختونخوا کا87 4 ارب کا متوازن بجٹ پیش،تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ،اپوزیشن کا شدید احتجاج،واک آؤٹ، تعلیم کے بجٹ میں21فیصد زیادہ 97ارب54کروڑمختص،صحت کے بجٹ میں 19فیصد اضافہ 29ارب95کروڑمختص،خصوصی تعلیم ... مزید
-
سیو دی چلڈرن کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا،چوہدری نثار
-
بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ایٹم بم شب برات پر پٹاخے پھوڑنے کیلئے نہیں بنایا ، خواجہ آصف ، دوستی کے لئے ملک کے امن اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ، بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو بھرپور ... مزید
-
پاکستان کو جے ایف تھنڈر طیارے کا آرڈر مل گیا ،طیارہ 2017 میں ایشیائی ملک کے حوالے کیا جائے گا، ترجمان پاک فضائیہ
-
فارم 15 کی جانچ پڑتال،جوڈیشل کمیشن نے ازخود فیصلہ کر کے 22 حلقوں کے آر اوز کو طلب کیا ہے ،شاہ محمود قریشی
-
بھارت جان لے ہم نے چوڑیاں نہیں پہنچ رکھیں، پاک بھارت معاملہ جنگ تک نہیں جانا چاہیے،پرویزمشرف ،نواز شریف کو مودی کی تقریب حلف برداری میں نہیں جانا چاہیے تھا نواز شریف اگر انہیں بلائیں گے بھی تو نہیں ... مزید
-
بارسلونا ، برگر بیچنے والے پاکستانی کو ملک بدری کا آرڈر مل گیا
-
ایم کیو ایم فجر کے وقت بولتی ، ظہر کے وقت معافی مانگ لیتی ہے،خواجہ آصف ،پاکستان آرمی ترمیمی آرڈیننس کی مخالفت کر کے یہ مزید مراعات لینا چاہتے ہیں،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کیلئے خطے کے 4 سے 5 ملکوں نے ... مزید
-
رمضان بازاروں میں 10کلو آٹے کا تھیلا 310روپے جبکہ چینی 52روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی،شہبازشریف،عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کا تاریخی رمضان پیکیج ،سستے آٹے کی فراہمی پر ساڑھے 3ارب ... مزید
-
نیب نے سال 2000سے لیکر آج تک 262 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے؛چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری
-
کراچی، رینجرز کا سوک سینٹر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر میں چھاپا ،رینجرز ایس بی سی اے کے دفتر سے اہم دستاویزات اور ڈیٹا ساتھ لے گئے،قائمقام ڈی جی سمیت دیگر ملازمین اور افسران سے شہر میں ... مزید
-
سینیٹر سعید غنی کی آصف زرداری اور ذوالفقار مرزا میں صلح کی خبروں کی تردید
-
ماہ رمضان کی آمد ،زیر دفاع خواجہ آصف نے تسبیح کا ورد شروع کر دیا
-
دوران سفر سگریٹ نوشی کرنے پر منع کرنے پر مسافر کی جہاز کے عملہ سے بدتمیزی، پرواز کے لاہور لینڈ کرتے ہی رانا محمد تقی کو اے ایس ایف عملہ نے حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی
-
خیبر پختونخوا پولیس کوپانچ روز میں سو سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کی درخواستیں موصول
-
پرویز مشرف کے ساتھیوں سے جان چھڑائیں؛ نوازشریف پر ن لیگی رہنماؤں کا دباؤ
-
پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے
-
پنجاب بلدیاتی انتخابات ؛ تحریک انصاف کا ق لیگ سے اتحاد کا قوی امکان
-
عراق، الانبار میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی ، 71 شدت پسند ہلاک
-
یمن ، صنعا میں اتحادی جنگی طیاروں کی بمباری، فوری کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
-
سعودی شہری کل رمضان المبارک کا چاند دیکھیں ، عدالتی کونسل کی اپیل ،چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت میں شہادت ریکارڈ کرائی جائے ، پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا :فلکیاتی ماہرین
-
سشما سوراج کا کرپشن سکینڈل بے نقاب ، اپوزیشن نے استعفے کا مطالبہ کر دیا ، مودی کو برطانوی ویزا دلوانے کیلئے بھارتی وزیر خارجہ نے برطانوی امیگریشن حکام پر دباؤ ڈالا
-
سابق بھارتی فوجی بھی مودی حکومت کے خلاف سڑکوں پرآگئے، حکومت”ون رینک ون پنشن“ کا قانون منظور کرے، سابق بھارتی فوجیوں کا مطالبہ
-
جوہری تنازع، عالمی طاقتیں ایران کے سامنے جْھک گئیں: نیتن یاھو، اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایران کی مشکوک جوہری تنصیبات کا معائنہ سخت کیا جانا چاہیے ۔ اسرائیلی وزیراعظم
-
موکلہ سے مصافحہ، ایرانی وکیل ”زنا“کے الزام میں گرفتار،ایڈووکیٹ محمد مقیمی نے تہران کی ’’ایفین‘‘ جیل میں اپنی مْوکلہ آتنا فرقدانی سے ہاتھ ملا یا تھا
-
نائن الیون حملوں کے لئے سعوی عرب نے القاعدہ کی مدد نہیں کی:سی آئی اے
-
نیپال ،زلزلے سے متاثرہ تاریخی مقامات دوبارہ کھولنے کی تیاری، یونیسکو کا ان مقامات کو عوام کے لیے دوبارہ کھولنے پر تحفظات کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.