پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے

منگل 16 جون 2015 08:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جون۔2015ء)پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کھول دئیے گئے۔ سی این جی اسٹیشنز کو ایل این جی مکس گیس ملے گی۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سی این جی اسٹیشنز ایک ہفتے کے لئے کھول دئیے گئے ہیں۔ شہر کے دو سو سے زائد اسٹیشنزمیں سے صرف بانوے اسٹیشنز کھولے جانے تھے۔

(جاری ہے)

رات گئے سی این جی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بیشتر مالکان نے اسٹیشنز کھولنے سے انکار کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سی این جی کی مسلسل بندش سے ان کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے بعد ازاں معاملات طے پانے کے سی این جی اسٹیشنز صبح آٹھ بجے کھول دئیے گئے۔ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو چوبیس گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی تاہم گیس صرف ان سٹیشنز کو ملے کی جنہوں نے ایل این جی فیس کی مد میں بارہ لاکھ روپے جمع کرا دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :