خیبر پختونخوا پولیس کوپانچ روز میں سو سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کی درخواستیں موصول

منگل 16 جون 2015 08:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جون۔2015ء) صوبائی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات میں خاندان کو ذمہ دار قرار دینے کے بعد گمشدہ افراد کی پولیس رپورٹ میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے خود کش حملوں اور دہشت گردی میں ملوث افراد اگر گھروں سے لاپتہ ہو اور اس کی اطلاع نہ دی جائے تو خاندان کے سربراہ یا سرپرست کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا تھا خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے اس اقدام کے بعد گزشتہ پانچ دنوں کے دوران پشاور سمیت صوبے بھر میں لاپتہ یا گمشدہ ہونے والے افراد کے بارے میں اطلاعات میں اضافہ ہو گیا ہے خیبر پختونخوا پولیس کوپانچ دنوں کے دوران سو سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کی درخواستیں دی گئی جس کے بارے میں رپورٹ درج کی گئی جس میں چھوٹی عمر کے بچوں سے لیکر بڑی عمر کے لوگ بھی شامل ہیں ۔

ان کے رشتہ داروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے ذہنی توازن درست نہیں اور یہ گم ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :