پرتگالی حکومت کا بچے کی پیدائش پر 5000یورو دینے کا اعلان

جمعہ 19 جون 2015 07:23

لزبن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 جون۔2015ء )پرتگالی حکومت نے آبادی میں کمی کے مسئلے کو دور کرنے کے لئے والدین کو انوکھی پیشکش کرتے ہوئے بچے کی پیدائش پر والدین کو 5000یورو دینے کا اعلان کیا ہے۔ پرتگال میں آبادی میں اضافے کی شرح یورپی یونین میں شامل ممالک میں سب سے کم ہے، جس نے پرتگال حکومت کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے پرتگالی قصبے الکوٹِی کی انتظامیہ نے ایک منصوبہ شروع کیا ہے، جس کے تحت بچے کی پیدائش پر والدین کو5000 یورو دیئے جارہے ہیں، تاکہ والدین اس سلسلے میں ہونے والے اخراجات کو پورا کرسکیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبادی میں کمی کا یہ رجحان جاری رہا تو2060 تک اس کی آبادی5.10 ملین سے کم ہوکر6.8 ملین رہ جائے گی۔