داعش کا عراقی صوبے انبار عراقی لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، طیارے کو رمادی شہر پر حملے کے دوران نشانہ بنایا گیا ،داعش کا ٹوئٹ

جمعہ 19 جون 2015 07:21

بغداد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 جون۔2015ء ) داعش نے عراقی صوبے انبار کے شہر رمادی کے شمال میں ایک عراقی لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔داعش کے ٹویئٹر اکاونٹ کے ذریعے کئے جانے والے اس دعوی کی کسی آزاد ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔داعش ٹویئٹر اکاؤنٹ کے مطابق لڑاکا جیٹ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ رمادی کے شمالی حصے پر فضائی حملہ کر رہا تھا۔

رمادی، اہل سنت مسلک کے پیروکاروں کے مرکز انبار صوبے کا صدر مقام ہے۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے داعش مخالف سنی فورس صحوہ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ روسی ساختہ عراقی لڑاکا طیارہ رمادی کے شمال میں گرنے کے بعد اس سے آگ کے شعلے نکلتے دیکھے گئے۔عراقی حکومت داعش کے خلاف لڑائی امریکی اتحاد اور ایران نواز شیعہ ملیشا الحشد الشعبی کے تعاون سے لڑ رہی ہے۔ یاد رہے داعش نے عراق کا ایک تہائی علاقہ قبضے میں لے رکھا ہے اور اس کے علاوہ ہمسایہ ملک شام میں تنظیم اپنا زمینی کنڑول بڑھاتی چلی جا رہی ہے۔داعش کے جنگجووں نے گذشتہ ماہ رمادی پر قبضہ کیا تھا۔ اس شہر پر قبضہ داعش کی تیل پیدا کرنے والے اوپیک کے اہم رکن ملک عراق میں تیزی سے بڑھتی ہوئی پیش قدمی کا مظہر ہے

متعلقہ عنوان :