بلوچستان میں پارٹی کارکنوں کو منظم کرنے کیلئے عوام رابطہ مہم شروع کی جائے، بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی ہدایت ،پارٹی کے منشور کر گھر گھر پہنچایا جا ئے، ضلعی ڈویژنل سطح پر کنونشن منعقد کئے جائیں، عید کے بعد پارٹی کے ضلعی اور ڈویژنل صدور اور اہم عہدیداروں سے کراچی میں ملاقات کی جائے گی،وفد سے گفتگو

جمعہ 19 جون 2015 07:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 جون۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چےئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ بلوچستان میں پارٹی کارکنوں کو منظم کرنے کیلئے صوبہ بھر میں عوام رابطہ مہم شروع کی جائے تاکہ پارٹی کے منشور کر گھر گھر پہنچایا جاسکے اور ضلعی ڈویژنل سطح پر کنونشن منعقد کئے جائیں عید کے بعد پارٹی کے ضلعی اور ڈویژنل صدور اور اہم عہدیداروں سے کراچی میں ملاقات کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی کی قیادت میں ملنے والے وفد جس میں سابق ڈپٹی چےئرمین سینٹ صابر علی بلوچ اور سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر محترمہ بختاور بھٹو زرداری بھی موجود تھیں پارٹی کے شریک چےئرمین نے ملک کی موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال اور خاص کر بلوچستان کی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ پارٹی معاملات بھی زیر بحث لائے گئے ملاقات کے دوران پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چےئرمین آصف علی زرداری نے وفد کو تاکید کی کہ کارکنوں کو منظم کرکے صوبہ بھر میں عوامی مہم شروع کی جائے تاکہ پارٹی کے منشور کو بلوچستان کے کونے کونے میں بسنے والے لوگوں تک پہنچایا جاسکے اس کے علاوہ ضلعی اور ڈویژنل سطح پر کنونشن منعقد کئے جائیں بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری بہت جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے تاکہ پارٹی رہنماؤں کارکنوں اور بلوچستان کے عوام سے ملاقات کرسکیں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے بتایا کہ عید کے بعد بلوچستان کے تمام ضلعی اور ڈویژنل صدورسمیت پارٹی کے عام عہدیداروں کا اجلاس کراچی مین منعقد ہوگا جس میں پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چےئرمین آصف علی زرداری ان سے ملاقات کریں گے ۔