ایان علی نے استقبال رمضان کی تیاریاں مکمل کرلیں، پوپلزئی کا چاند مسترد،سفیدرنگ ،سفیدوسبزموتیوں سے جڑا کپڑوں کاجوڑاتیار،خوبرو ماڈل پیشی پر سیاہ حجاب بھی پہنیں گی،روزانہ صبح سویرے قرآن پاک کی تلاوت کریں گی ،قیدیوں اور حوالاتیوں میں صدقہ وخیرات کریں گی

جمعہ 19 جون 2015 07:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 جون۔2015ء )معروف خوبروماڈل ایان علی نے پوپلزئی کا چاند مسترد کردیااور اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں ،سفیدرنگت اورسفیدوسبزموتیوں سے جڑا خوبصورت کپڑوں کاجوڑاتیارکرایاہے یہ لباس لاہور کے ایک غیر ملکی ڈیزائنرنے تیارکیاہے لباس کے ساتھ ساتھ ماڈل حجاب بھی پہنیں گی ،حجاب کارنگ سیاہ ہوگا،روزانہ ایک خطیر رقم قیدیوں اوردیگر اڈیالہ جیل عملے میں تقسیم کی جائیگی ،ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاہے کہ خوبروماڈل ایان علی نے بطومسلمان خاتون رمضان المبارک کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جس کے مطابق وہ اگلی سماعت پر چوبیس جون کوسفیدکپڑے پہننے کاارادہ رکھتی ہیں جس پر جابجاسفید اورسبزموتی لگے ہوئے ہیں ،کپڑازیادہ باریک نہیں ہے بلکہ ماہ صیام کے احترام میں قدرے موٹاکپڑاپہنیں گی ان کے اس سوٹ پر63ہزارروپے کے اخراجات آئے ہیں ذرائع کامزید کہناہے کہ ایان علی نے قرآن پاک کانادرنسخہ بھی تلاوت کے لیے جیل منگوالیاہے وہ روزانہ صبح سویرے قرآن پاک کی تلاوت کریں گی اور اس کے بعدقیدیوں اورحوالاتیوں میں صدقہ وخیرات کریں گی۔

متعلقہ عنوان :