امریکہ ،فلپائن مشترکہ بحری مشقیں آئندہ ہفتے شروع ہونگی

جمعہ 19 جون 2015 07:21

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 جون۔2015ء) فلپائن اور امریکہ آئندہ ہفتے صوبہ پیلاوان میں بحری مشقوں کے نئے دور کا آغاز کرینگے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی بحریہ کے بیڑے نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تعاون فلو ایٹ ریڈینس اور ٹریننگ مشقیں بائیس جون سے بیوروٹو پرنسیسا سٹی میں واقع نیول سٹیشن آلو لینا ریو ہالینڈرونی میں شروع ہونگی بحری بیڑے کے عوامی امور آفیسر لیزل ویڈ لون نے کہا کہ یہ مشقیں پچیس جون تک جاری رہیں گی جبکہ ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :