دو سال سے زبان بندی کررکھی ہے، انصاف کی امید اللہ سے رکھتا ہوں،الزامات کے چکر میں نہیں پڑتا ؛سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی طلال چوہدری کی تقریر کے دوران رولنگ

جمعہ 19 جون 2015 07:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 جون۔2015ء)سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ دو سال سے انہوں نے زبان بندی کررکھی ہے میں اللہ پر یقین رکھتا ہوں اور انصاف کی امید اللہ سے رکھتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ الزامات کے چکر میں نہیں پڑتا ۔ایاز صادق نے یہ رولنگ طلال چوہدری کی تقریر کے دوران دی جب انہوں نے حلقہ این اے 122 بارے بات کرنا چارہے تھے۔

(جاری ہے)

ایاز صادق نے کہا کہ ان کی موجودگی میں ان کے حلقہ انتخاب بارے قانونی مسئلہ کو زیر بحث نہیں لانا چاہیے گزشتہ دو سال سے الزامات سن رہا ہوں لیکن انہوں نے زبان بندی کررکھی ہے اور مستقبل میں بھی یہ روایت جاری رہے گی ایاز صادق کے ان الفاظ پر حکومتی ارکان نے ڈیسک بجا کر خوش آمدید کہا سردار ایاز صادق نے اس دوران اپنی نشست ڈپٹی سپیکر کو دے دی اور طلال چوہدری نے اپوزیشن پارٹی تحریک انصاف کیخلاف الزامات کا سلسلہ جاری رکھا جس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے ارکان ایوان سے واک آؤٹ کرگئے ۔