بھکر ،3سالہ بچہ زہریلی ٹافی کھانے سے جاں بحق

جمعہ 19 جون 2015 07:28

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 جون۔2015ء)نواحی چک 48TDAمیں 3سالہ بچہ زہریلی ٹافی کھانے سے جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق بھکر کے نواحی علاقہ 48ٹی ڈی اے کے رہائشی شاہد محمود کا 3سالہ بیٹا عبدالرحمن نے ٹافی کھائی جس کو کھانے کے بعد اس کی طبعیت خراب ہو گئی اور اس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے عبدالرحمن نے راستہ میں ہی فوت ہونے کی تصدیق کی مگر ورثاء نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر ز نے عبدالرحمن کو صحیح طریقہ سے چیک نہیں کیا اور وہ ہسپتال میں جان کی بازی ہارگیا ۔