اورکزئی، دو مسلح گروپوں میں جھڑپ، 6افراد قتل، ایک شدید زخمی،پولیس کا علاقے کا محاصرہ

جمعہ 19 جون 2015 07:26

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 جون۔2015ء)تحصیل ٹل کے علاقہ درسمند کے مقام پر دو مسلح گروپوں کے مابین جھڑپ، 6افراد قتل ایک شدید زخمی۔پولیس کا علاقے کا محاصرہ ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو کے ٹل تحصیل کا علاقہ اور کرم ایجنسی سے منسلک علاقہ درسمند کے مقام پر بروز جمعرات شام سات بجکر 53 می منٹ پر اقبال شاہ اور شیر دل مسلح گروپ آمنے سامنے انے پر ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

پولیس زرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے مابین دو گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔دونو ں اطراف سے شدید فائرنگ سے غنی ۔گلو۔اور عید شاہ اور دوسرے گروپ کے سیر دل۔ سفی اللہ۔اور انعام ۔موقے پر ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک شحص سلطان زیبوالد ولی محمد شدید ہ۔ جس کو فوری طور پر قریبی نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا ۔جبکہ دوآبہ پولیس کے زرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے مابین کافی عرصہ سے دشمنی چلی آرہی تھی۔آج شام دونوں گروپ امنے سامنے ہونے پر ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے پولیس کا تفتعش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :