لاہور، حوریہ عصمت ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے سے بچ گئیں

جمعہ 19 جون 2015 07:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 جون۔2015ء)معروف ڈھول پلئیر حوریہ عصمت ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے سے بچ گئیں،تفصیلات کے مطابق حوریہ عصمت گذشتہ رات مارکیٹ سے واپس اپنی رہائش گاہ واقع جوہر ٹاؤن آرہی تھیں کہ گھر سے کچھ دوری پر دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر انہیں روک کر لوٹنا چاہا جس پر انہوں نے اپنی کار بھگادی اور گھر کے قریب سیکورٹی گارڈ کی موجودگی کی وجہ سے وہ ڈاکو فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

حوریہ عصمت نے ایک ملاقا ت کے دوران بتایاکہ جب انہیں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روکنا چاہا تو انہوں نے آئت الکرسی کا وردکرتے ہوئے اپنی گاڑی دوڑادی اور گھرکے قریب جاکر روکی جہاں پر سیکورٹی گارڈ موجودتھا جس کی وجہ سے دونوں ڈاکو فرار ہوگئے اور وہ لٹنے سے بچ گئیں حوریہ عصمت نے مذیدکہاکہ مناسب سیکورٹی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہورہاہے جو قابل تشویش ہے اس لیئے انتظامیہ کو چاہیئے کہ سیکورٹی اہلکار رات کو گشت معمول بنائیں تاکہ لوگ ان سٹریٹ کرائمز کا شکار نہ بن سکیں۔

متعلقہ عنوان :