رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی، آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا،محکمہ موسمیات ،ہفتے سے منگل تک سندھ میں بارش کاامکان

جمعہ 19 جون 2015 07:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 جون۔2015ء)محکمہ موسمیات کی طرف سے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ملک کے اکثرعلاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ہفتے سے منگل تک سندھ میں بارش کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتے سے جمعرات کے دوران ہزارہ ڈویژن اورآزادکشمیرمیں اکثرمقامات پربارش کاامکان ہے ،لاہورڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ،سرگودھا،ساہیوال کے ڈویژن کے چندمقامات پربارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

اتوارسے بدھ کے دودران پشاور،مردان ،کوہاٹ اوربنوں میں بارش کاامکان ظاہرکیاگیا۔جبکہ رمضان کے پہلے عشرے میں ملک کے اکثرعلاقوں میں پری مون سون کی تین سے چارباربارش کی پیشگوئی کی گئی ہے