میرے بیٹے کو پارٹی میں اہمیت دی جائے،گیلانی کا قیادت سے مطالبہ،یوسف رضا گیلانی نے رضا کارانہ استعفی پیش کردیا، بلاول اور آصف زرداری کی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی

جمعہ 19 جون 2015 07:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 جون۔2015ء)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ میری جگہ میرے بیٹے کو پارٹی میں اہمیت دی جائے اور اسے بلاول بھٹو کے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا جائے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سی ای سی کے اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی نے رضا کارانہ استعفی پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری جگہ نوجوان قیادت کو آگے لایا جائے اور میں صرف ایک ورکر کے طور پر پارٹی قیادت کے ساتھ کام کروں گا تاہم بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی اور ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :