پیپلز پارٹی کا رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کو مستعفی کرانے اور ضمنی الیکشن کے ذریعے بلاول بھٹو کو قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ

جمعہ 19 جون 2015 07:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 جون۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کو مستعفی کرانے اور ضمنی الیکشن کے ذریعے بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے فیصلے کی روشنی اور بلاول بھٹو زرداری کی ذاتی خواہش پر پیپلز پارٹی نے ان کو حلقہ این اے 207 بے نظیر بھٹو کی نشست سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیا ہے رکن قومی اسمبلی محترمہ فریال تالپور آئندہ چند روز میں اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھجوا دینگی جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری این اے 207 میں ضمنی الیکشن کے ذریعے قومی اسمبلی میں آئینگے واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر لایا جائے جبکہ حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنایا جائے کور کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بلاول کو حلقہ این اے 207 سے الیکشن میں کھڑا کیا جائے گا اس حوالے سے مرکزی قیادت نے فریال تالپور کو آگاہ کردیا ہے اور انہیں جلد استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔